پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعہ میں استعمال کی گئی گاڑی کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں،سب کچھ واضح ہوگیا

4  جولائی  2020

کراچی(این این آئی)کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج واقعہ میں استعمال کی گئی گاڑی کی تفصیلات منظرعام پر آگئی ہیں۔دستاویز ات کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی 2013 سے اب تک 4 مالکان کے نام رہی۔گاڑی 30 ستمبر 2013 کو پہلے مالک کے نام پر تھی، 28 دسمبر 2016 کو یہ گاڑی نجی بینک کے نام پر تھی۔رواں سال 25 جون تک یہ گاڑی تیسرے مالک کے نام رہی۔

جبکہ ایک ملک دشمن نے 25 جون 2020 کو گاڑی اپنے نام ٹرانسفر کرائی۔اسٹاک ایکسچینج واقعے میں استعمال ہونے والی گاڑی نجی ٹی وی کے ڈرامے میں نظر آگئی، انتظامیہ نے تفتیشی حکام کو آگاہ کردیا۔گاڑی کے ٹیکس بھی 31 دسمبر 2020 تک کلیئر کر دیے گئے تھے۔نجی ٹی وی کے انٹرٹینمنٹ پر ڈرامہ دیوانگی یکم جولائی 2020 کو نشر ہوا، ڈرامے کی اس قسط کی جس میں گاڑی نظر آتی ہے، 30 اگست 2019 کو عکس بندی کی گئی تھی، اس وقت گاڑی تیسرے مالک کے نام پر تھی۔واضح رہے کہ کراچی میں اسٹاک ایکسچینج واقعے میں استعمال ہونے والی کار اتفاقاً نجی ٹی وی کے ڈرامے دیوانگی کے ایک منظر میں نظر آئی تھی۔ کار 10 ماہ پہلے ہل پارک میں کھڑی نظر آئی۔واقعے میں استعمال گاڑی کراچی کے ایک شوروم سے نقد خریدی گئی۔ڈرامے کی یکم جولائی 2020 کو نشر ہونے والی قسط نمبر 33 میں ڈرامے کے 2 کردار گفتگو کرتے ہوئے آگے بڑھتے ہیں تو پارکنگ ایریا میں کھڑی ایک کار پر یہی نمبر نظر آتا ہے۔نجی ٹی وی انتظامیہ نے تفتیش میں مدد کے جذبے کے تحت ڈرامے کی متعلقہ قسط کی مکمل ریکارڈنگ تفتیشی حکام کے حوالے کر دی ہے اور ساتھ ہی انہیں یہ بھی بتایا ہے کہ ڈرامے کی یہ قسط 30 اگست 2019 کو ہل پارک میں شوٹ کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…