پی آئی اے کی نجکاری ، وزیر ہوا بازی غلام سرور نے بڑا اعلان کردیا

4  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے پی آئی اے پائلٹس کے جعلی لائسنس کے معاملے سے متعلق کہاہے کہ پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن سے متعلق قانونی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا تھا اور قانون کے مطابق ہی اب پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ حل ہوگا۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ پائلٹس سے متعلق جلدی کہا ہے نہ زیادہ کہا صرف سچ کہا ہے، حکومت کا وعدہ تھا جو بھی ہوگا سب عوام کے سامنے لائیں گے، اداروں کو ٹھیک کریں گے، احتساب اور اصلاحات جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ جن اداروں کو تباہ کیا گیا انہیں درست کرنے کی کوشش کریں گے، پی آئی اے میں ڈگریاں چیک کی گئی تو بہت لوگوں جعلی ڈگریاں سامنے آئیں۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے مقدم لوگوں کی حفاظت ہے، لوگوں کی حفاظت ترجیح ہے، عوام کے سامنے سچ رکھا ہے۔وزیر ہوا بازی کا یورپ و برطانیہ کی جانب سے فلائٹ آپریشن پر پابندی سے متعلق کہنا تھا کہ پی آئی اے فلائٹ آپریشنز ہمارے ویسے ہی دنیا بھر میں بند ہیں، اس وقت بیرون ملک سے پاکستانیوں کو واپس لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوری چھپے پائلٹس کو فارغ کررہے ہوتے تو الگ سے واویلا مچایا جارہا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…