خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز اور شرح اموات میں کمی، شاندار اعلان

3  جولائی  2020

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے نئے کورونا کیسز کے ساتھ ساتھ شرح اموات میں بھی کمی آئی۔جبکہ کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بھی فعال مریضوں سے زائد ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ چارسدہ میں ہنگامی بنیادوں پر علیحدہ کورونا ہسپتال بھی قائم کر لیا ہے۔ تیمور جھگڑا نے ان خیالات کا اظہار،

چارسدہ میں ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال اور پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے دورے کے دوران کیا۔ ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال چارسدہ میں مجموعی طور پر 50 بستروں کی گنجائش ہے جس میں سے 9 آئی سی یو بستر اور 32 ایچ ڈی یوز ہیں۔ کورونا ہسپتال کے دورے کے موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ہسپتال کے آئی سی یو میں سینٹرل آکسیجن سسٹم نصب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ماہر طبی عملہ تعینات کر دیا گیا ہے جس میں 50 ٹرینڈ میڈیکل آفیسرز شامل ہیں جبکہ نرسز اور پیرا میڈیکس کو بھی یہاں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں وزیر صحت کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کے تعاون سے اس ہسپتال میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ مزید 100 بستروں کا اضافہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہسپتال نہ صرف چارسدہ بلکہ پوری پشاور ویلی کے لیے کار آمد ہو گا۔ اس کے فعال ہونے سے پشاور کے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نشتر آباد پشاور میں 50 سے زائد بستروں کا ہسپتال بھی تیار ہے جس کا جلد افتتاح کر دیا جائے گا۔ اسی طرح صوبے کے میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوٹس ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے 600 سے زائد بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دریں اثناء  انہوں نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور انہیں جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ بعد ازاں تیمور سیلم جھگڑا نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ بھی کیا جہاں این ڈی ایم اے کے تعاون سے 250 سے زائد بستروں پر مشتمل کورونا سینٹر قائم کیا جا رہا ہے۔ جس سے پشاور میں کورونا مریضوں کے لیے مختص بستروں کی تعداد میں اضافہ ہو گا۔ اس موقع پر وزیر صحت کا کہنا تھا کہ صوبے میں مجموعی طور پر کورونا کیسز میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ساتھ اموات کی شرح بھی کم ہوئی ہے۔ تیمور جھگڑا نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی قیادت میں محکمہ صحت سمیت تمام اداروں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…