انضمام کے ثمرات آنا شروع ہوگئے،پاکستان بیت المال دفترکا افتتاح ،30سال بعد ضلعی ہیڈکوارٹروانا میں کردیاگیا

3  جولائی  2020

وانا(این این آئی) انضمام کے ثمرات انا شروع ہوگئے،پاکستان بیت المال دفترکا افتتاح ہوگیا، 30سال بعد ضلعی ہیڈکوارٹروانا میں کردیاگیا، پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباسی نے افتتاحی تقریب میں میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر

اج پہلی بار ضلعی ہیڈکوارٹر وانا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں بیت المال افس کا افتتاح کردیاگیا انھوں نے کہاکہ اس کے علاوہ دو دستکاری سنٹرز قائم کرنے کا اعلان کرتاہوں جس میں ایک سنٹروانا جبکہ دوسرا علاقہ مکین میں قائم کرینگے جس میں بچیوں کو سلائی ودیگر کمپیوٹرزوغیرہ کی ٹریننگ دی جائے گی۔انھوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان کے غریب و یتیم بچوں کو پاکستان بیت المال کی جانب سے مفت تعلیم دی بھی جائیگی،افتتاحی تقریب میں قبائلی زعماء سمیت ڈاکٹرز ودیگر مختلف مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی اور ایم ڈی عون عباسی بپی کو قبائلی روائتی پگڑی پہنائی گئی،اس موقع پر ملک رخمت اللہ وزیر نے قوم احمدزئی وزیرکی جانب سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی طرف وانا میں بیت المال افس کا قائم نیک شگون ہے۔آخرمیں عون عباسی نے 50معزور اور غریب افراد میں 20/20 ہزار کے چیک اور ویل چیئر تقسیم کردیے اور مزید بھی غریبوں لوگوں کی بنیادی ضروریات بیت المال کی جانب سے پوری کی جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…