3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

3  جولائی  2020

کراچی (این این آئی)کراچی کے 3 اضلاع کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ شہر قائد کے 6 اضلاع کی مختلف یوسیز میں گزشتہ 14 روز سے اسمارٹ لاک ڈان نافذ تھا جسے گزشتہ شب ختم کردیا گیا۔کورونا وائرس ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد ضلع جنوبی اور غربی میں دو ہفتے تک جبکہ ضلع ملیر میں صرف 5 روز تک لاک ڈاؤن ہوگا۔

ان اضلاع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے حوالے سے نوٹی فکیشن متعلقہ ڈپٹی کشمنرز کے دفاتر سے جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی صحت افسر جنوبی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلا سے متعلق ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی سے متعلق 2 جولائی کو جمع کرائے گئے خط اور سندھ ایپیمڈیمک ڈیزیز ایکٹ 20142015 کے سندھ ایکٹ نمبر VIIIکے تحت 2 ہفتے کے لیے مختلف سب ڈویژنز کے علاقوں یاگلیوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن 3 جولائی سے لے کر 16 جولائی کو رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔سب ڈویژن سول لائنز میں خیابان راحت کے تمام کمرشل علاقوں، کلفٹن بلاک 4، کلفٹن بلاک 5  خیابان اقبال سے نہر خیام تک، باتھ آئی لینڈ، آرام باغ میں کھوڑی گارڈن مارکیٹ-کھارادر، مچھی میانی مارکیٹ- کھارادر میں لاک ڈاؤن ہوگا۔گارڈن میں جیلانی مسجد روڈ اور نانک واڑا میں ہری مسجد روڈ کے تمام کمرشل علاقوں، ڈولی کھاتا، شو مارکیٹ گارڈن، لیاری میں مدنی روڈ موسی لین اور صدر میں بزرٹا لائن میں لاک ڈاؤن نافذ ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ضلعی صحت افسر کی جانب سے کورونا وائرس کے باعث ابھرتے ہوئے ہاٹ اسپاٹس کی نشاندہی کے بعد مختلف یونین کونسلز میں نافذ اسمارٹ لاک ڈاؤن میں 2 ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ضلع غربی کی یونین کونسلز میں 3 جولائی کو رات 12 بجے سے 17 جولائی کی شام 7 بجے تک لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ڈپٹی کمشنر کے نوٹی فکیشن کے مطابق گڈاپ ٹان: یونین کونسل نمبر-5 سونگل میں گلشن معمار کے بلاکس ایکس، وائے اور زیڈ،کیماڑی ٹان: یونین کونسل نمبر -3کیماڑی میں ڈاکس اور مجید کالونی،بلدیہ ٹاؤن: یونین کونسل نمبر-5 سعید آباد کے بلاک 5 جی، 5جے

اور اے 3،سائٹ ٹاؤن میں یونین کونسل نمبر -4 میٹروول میں بلاک-ایک، 2، 3، 4 اور 5،اورنگی ٹان میں یونین کونسل نمبر-11 کے ایریا اے/بی اور یونین کونسل نمبر-12 ملت آباد، گلفام آباد اور علی گڑھ کالونی  میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔ڈپٹی کمشنر ضلع ملیر کے دفتر سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلا روکنے یا سست کرنے اور عوام کے مفاد میں 3 جولائی سے 7 جولائی تک 5 روز کے لیے

مختلف علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ضلع ملیر کے جن علاقوں میں لاک ڈان ہوگا ان میں یوسی 6، گلشن حدید فیز ون اور ٹو، سب ڈویژن بن قاسم شامل ہیں۔نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ ایپیمڈیمک ایکٹ، 2014 کے سیکشن 3 میں تفویض کردہ اختیارات کے تحت 5 روز تک مذکورہ علاقوں میں کمرشل مارکیٹیں/ شاپنگ پلازے/ سپر اسٹورز اور مرکزی گلیوں میں موجودہ مارکیٹیں بند رہیں گی۔

اس میں مزید سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع ملیر اور کمانڈر- 52 ونگ پاکستان رینجرز کو حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ سے جاری اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عملدرآمد یقینی بنانے اور عوام کی نقل و حرکت محدود کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق پولیس اور رینجرز ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ (پی پی سی) کی

دفعہ 188 اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کرسکیں گے۔تاہم میڈیکل اسٹورز،گروسری، سبزیوں، گوشت،مرغی اور دودھ کی دکانیں اور ضروری خدمات کو محکمہ داخلہ کی ایس او پیز پر عملدرآمد کے تحت لاک ڈان سے استثنی حاصل ہوگا۔نوٹی فکیشنز کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران مندرجہ ذیل اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) پر عمل کیا جائے گا۔لاک ڈاون کے دوران پابندی والے

علاقوں میں کسی شخص کو ماسک کے بغیر آمدورفت کی اجازت نہیں ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق ان علاقوں کے رہائشیوں کی نقل و حرکت کو سختی سے محدود کیا جائے گا، صرف ایک شخص کو گھر سے باہر نکلنے اجازت ہوگی جو قومی شناختی کارڈ دکھاکر کر ضروری کھانے پینے کی اشیا یا فارمیسی سے خریداری کے لیے باہر نکل سکے گا۔علاوہ ازیں ان علاقوں میں تمام کاروبار کسی امتیاز کے بغیر بند رہیں گے

صرف اشیائے خورو نوش کی دکانیں اور فارمیسیز کو حکومت سندھ کے یکم جون کے نوٹی فکیشن کے مطابق کاروبار کی اجازت ہوگی۔نوٹی فکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں دیگر صنعتی یونٹس بھی بند رہیں گے اور کھانے پینے کی کسی بھی قسم کی اشیا کی ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔مزید برآں ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، رکشہ، بس، ٹیکسی کریم ،اوبر ایئرلفٹ، ایس ڈبلیو وی ایل سمیت ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت غیر سرکاری اور فلاحی تنظیموں کے تعاون اور اپنے ذرائع سے ضرورت مند افراد کو راشن کی فراہمی کی ہرممکنہ کوشش کرے گی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…