ڈاکووں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ،ایک اہلکار جاں بحق 2ایس ایچ اوز سمیت 5اہلکار زخمی

3  جولائی  2020

گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی میں کچے کے علاقے رونتی میں سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووں کا بکتر بند پر راکٹ حملہ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 اہلکار زخمی ہوگئے۔کچے کے علاقے رونتی میں پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ڈاکووں نے پولیس کی بکتربند گاڑی پر راکٹ لانچر سے حملہکیا جس میں ایس ایچ او خانپور مہر اور ایس ایچ او جروار زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے

تبادلے میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ ایک مقامی شخص کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔دوسری جانب کراچی کے بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق 26 سالہ پولیس کانسٹیبل نعمان علی  صبح یونیفارم میں ڈیوٹی پر جانے کے لیے روانہ ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان نے اسے منظور کالونی عوامی چوک کے قریب ٹارگٹ کیا۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس کانسٹیبل کو 30 بور پستول سے 3 گولیاں ماریں اور فرار ہوگئے۔نعمان علی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم اسپتال پہنچنے تک نعمان کی موت واقع ہو چکی تھی، ڈاکٹرز کے مطابق نعمان علی کو 3 گولیاں ماری گئیں۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والا پولیس کانسٹیبل مددگار 15 پولیس میں تعینات تھا جو ڈیوٹی پر جاتے ہوئے دہشت گردی کا نشانہ بنا۔واقعے کے بعد پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور شواہد جمع کیے جا رہے ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوع کے اطراف کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کے بعد پولیس کانسٹیبل نعمان کا اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔دوسری جانب شہید پولیس اہلکار نعمان کا جناح اسپتال میں پوسٹ مارٹم مکمل ہو گیا۔جناح اسپتال کے ایم ایل او ڈاکٹر سکندر کے مطابق پولیس اہلکار نعمان کو گردن پر لگنے والی گولی ہی جان لیوا ثابت ہوئی ہے، یہ گولی گردن پر لگی اور دماغ میں اٹک گئی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…