‘1122نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،گزشتہ روز بے ہوش مریض سے ملنے والے 58 ہزار790 روپے واپس لوٹا دیئے

3  جولائی  2020

شیخوپورہ(این این آئی)1122نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،گزشتہ روز بے ہوش مریض سے ملنے والے 58 ہزار790 روپے واپس لوٹا دیئے، محمد یوسف نامی بیوپاری کو نامعلوم افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر سڑک کنارے پھینک دیا تھا، ریسکیو اہلکاروں نے بے ہوش مریض کو ہسپتال منتقل کر دیا اور ملنے والی رقم بطور امانت محفوظ کر لی،تفصیلات کے مطابق

حافظ آباد کے رہائشی 55 سالہ محمد یوسف ولد رحمت علی بیوپاری غازی مینارہ منڈی مویشیاں جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے آیا تھا جہاں پر چند افراد نے نشہ آور چیز کھلا کر شرٹ کی سامنے والی جیب سے موبائل اور کچھ سو روپے نکال کر سڑک کے کنارے پھینک دیا- اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بے ہوشی کی حالت میں مریض کو ہسپتال منتقل کیا اور شلوار کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڑ اور 58790 روپے بطور امانت اپنی تحویل میں لے کر محفوظ کر لیے- ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر رانا اعجاز احمد کے حکم پر بے ہوش مریض کے شناختی کارڑ سے پتہ معلوم کر کے گھر پر اطلاع کی گئی جس پر بے ہوش ہونے والا بیوپاری محمد یوسف اور اس کا بھائی ریسکیو 1122 آفس شیخوپورہ آئے اور ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عارف اقبال سے اپنی رقم وصول کی- اس موقع پر محمد یوسف اور اس کے بھائی نے ریسکیو اہلکاروں کی ایمانداری اور نیک نیتی کے جذبے کو بے حد سراہا اور دعائیں دیں اور ریسکیو انچارج انجینئر رانا اعجاز احمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…