پاکستان کے بڑے شہر کی 13بڑی مارکیٹوں میں سیمپلنگ کے حیرت انگیز نتائج، کرونا وائرس زیر و

3  جولائی  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے بڑے شہر کی 13بڑی مارکیٹوں میں کرونا وائرس کی سمارٹ سیمپلنگ مکمل ، خریداروں ، دوکانداروں کے تین ہزار 59ٹیسٹ کروائے گئے ، صرف 32مثبت کیسز سامنے آئے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی 13بڑی مارکیٹوں میں کرونا ٹیسٹ کیسز کی رپورٹ آگئی ہے ، تیرہ بازاروں میں تاجروں اور خریداروں کے

سمارٹ سیمپلنگ ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت 3ہزار59ٹیسٹ کروائے گئے ، 3ہزار 22 کیسز نیگٹو ، 32پازیٹو جبکہ پانچ کیسز کے نتائج تاخیر کا شکار ہیں ۔ ہال روڈ مارکیٹ میں 3سو دکانداروں اور خریداروں کے 266سیمپل نیگٹو ، 9پازیٹو جبکہ 5افراد کا ٹیسٹ رپورٹ تاخیر کا شکار ہے ۔ انارکلی بازار میں 300دکانداروں اور خریداروں کی سمارٹ سیمپلنگ کے رزلٹ میں کوئی پازیٹو نہیں آیا ۔ ٹائون شپ بزار میں 304دکانداروں اور خریداروں کے ٹیسٹ سیمپل میں 302نیگٹو جبکہ دو کے پازیٹوکیسز آئے ہیں ۔ گڑھی شاہنواز میں 302سمارٹ سیمپل میں صرف 4کیسز پازیٹو آئے ، شاہ عالم مارکیٹ میں 301ٹیسٹ میں صرف ایک کیس پازیٹو آیا ۔ نشتر بازار چونگی امرسدھو میں 378ٹیسٹ کیے گئے جن میں صرف ایک کیسز پازیٹو جبکہ باقی نیگٹو آئے ہیں ۔ باغبانپور بازار سے 282سیمپل لیے گئے تما سیمپل نیگٹو آئے ہیں ۔ اچھرہ بازار ، کریم بلاک اور مون مارکیٹ سے 880سیمپل لیے گئے ، تینوں مارکیٹوں میں ایک بھی پازیٹو نہیں آیا ۔ ڈپٹی کمشنر دانش افضال کا کہنا تھا کہ سمارٹ سیمپلنگ میں ہر مارکیٹ سے ڈیڑھ سو دکاندار اور ڈیڑھ خریداروں کی سیمپلنگ کی گئی ہے ۔ مریضوں کی تعداد میں کمی رونما ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ سمارٹ ٹیسٹ سیمپلنگ شہر کی تمام مارکیٹوں میں کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…