مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری، طوفانی بارشیں محکمہ موسمیات نے عوام کو خوفناک انتباہ جاری کر دیا

3  جولائی  2020

شیخوپورہ(این این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی بارشوں کا الرٹ جاری، واسا کی جانب سے شہر کے متعدد علاقوں میں نالوں کی صفائی کا کام تاحال شروع نہ کیاجا سکا، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث نالے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہیمون سون شروع ہونے سے پہلے محمکہ موسمیات کی جانب سے مون سون الرٹ جاری کر دیا گیا

جس کے مطابق اس سال مون سون طوفانی بارشیں بھی زیادہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں واسا کی جانب سے نالوں کی صفائی کا کام شروع بھی نہ کروایا جا سکا۔ شہر کے علاقے گلبرگ، گلشن روای، شادمان پی آئی سی سمیت دیگر نالوں کوڑا تاحال جمع ہے، نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث برسات میں ناکے اوور فلو ہونے کا خطرہ ہے جبکہ کئی علاقوں میں نالوں میں کوڑا کے باعث ابھی سے نالے ابال لے رہے ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی کئی مہینے سے نالوں کی صفائی نہیں کی جاتی جس کے باعث نالے اکثر بارشوں گندا پانی گھروں میں آجاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی جانب نالوں کاور کروانے کا پروجیکٹ تاحال مکمل نہیں کیا جاسکا مگر برسات سے قبل شہر میں نالوں کی صفائی کا کام لازمی ہونا چاہیے۔دوسری جانب لاہور میں گرمی پھر زور پکڑنے لگی، محکمہ موسمیات نے آج باغوں کے شہر کا موسم گرم رہنے کی پیشگوئی کردی، صبح ہوتے ہی سورج پوری آب و تاب سے چمکنے لگا، سورج آنکھ کھولتے ہی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…