عوام کے لئے خوشخبری ، مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

2  جولائی  2020

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا32واں اجلاس منعقد ہوا ۔ پنجاب کابینہ نے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لئے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فلور ملوں کو گندم کے اجراء کے حوالے سے عبوری پالیسی 2020-21ء کی منظوری دی۔سرکاری گندم کے اجراء سے مارکیٹ میں 20کلوکاآٹا تھیلا1050روپے سے کم ہوکر850روپے پر دستیاب ہوگا۔

پنجاب کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ فلور ملوں کو 1475 روپے فی من کے حساب سے گندم فراہم کی جائے گی- گندم کی عبوری پالیسی دو ماہ کے لئے ہوگی۔محکمہ خوراک پنجاب صرف فنکشنل فلور ملوں کو سرکاری گندم کا کوٹہ دے گا۔عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سرکاری گندم دو ماہ قبل فلور ملوں کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔سرکاری گندم کے اجراء کی عبور ی پالیسی کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی۔پنجاب کابینہ نے محکمہ خوراک سے ٹارگٹڈ سبسڈی کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔محکمہ خوراک 30روز میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گا۔اجلاس میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دی گئی اورپنجاب کمیشن آن دی سٹیٹس آف ویمن ایکٹ 2014ء میں ترمیم کا ڈرافٹ بل منظور کیاگیا۔اجلاس میں محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب کے زیر انتظام سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میںPunjab Infectious Diseasesآرڈیننس2020 ء پر موثر عملدرآمد کے لئے ترامیم کی منظوری دی گئی ۔کابینہ نے پنجاب اربن ان مووایبل پراپرٹی ٹیکس رولز 1958ء میں ترامیم کی منظوری دی۔اجلاس میں ملتان میں ٹائم انسٹی ٹیوٹ کے قیام کیلئے ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی۔پنجاب کابینہ نے کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس

اینڈ ڈویلپمنٹ کے 13 مئی 2020ء کو بجٹ اور سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21ء کے بارے میں منعقد ہونے والے خصوصی اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی ۔ کابینہ اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی کے 26 ویں اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں ۔صوبے کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔پوری ٹیم محنت کے ساتھ کام کررہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ضروری اقدام کیا جائے گا۔ہسپتالوں میں آکسیجن کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائیںگے۔وزیراعلیٰ نے محکمہ صحت کو آکسیجن کی فراہمی کیلئے ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آکسیجن کی قلت کسی صورت نہیں ہونی چاہیے۔صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی اور متعلقہ سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…