اسد عمر برطانیہ سے ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند جہانگیر ترین کو اسد عمر اورکتنے مشیروں نے فارغ کروایا؟ بڑا دعویٰ سامنے آگیا

24  جون‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ نگار عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اسد عمر برطانیہ سے پاکستان آنے سے قبل ہی ملک کے وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ یہی وجہ ہے کہ اسد عمر اور 3 مشیروں نے جہانگیر ترین کو فارغ کروا دیا ہے۔اس کے علاوہ فیصل واوڈا کو جب اس سارے معاملے کی اطلاع ملی ہے تو ان کی جانب سے بھی رد عمل سامنے آیا ہے۔تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ یہ حکومت کونسی ہے ، سیاسی ، بیوروکریٹ، غیر منتخب نمائندوں کی حکومت ہے یا پھر پیراشوٹرز کی حکومت ہے ۔اس حکومت میں پیراشوٹرز سب سے زیادہ ایکٹو ہیں۔تجزیہ نگار نے انکشاف کیا ہے کہ فیصل واوڈا عمران خان کے ساتھ دلی لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ اسد عمر کو پی ٹی آئی کا اہم رکن مانا جاتا ہے لیکن وہ سیاست میں آنے سے قبل ہی وزیراعظم بننے کے خواہشمند ہیں۔ تجزیہ نگار نے مزیدبتایا گزشتہ روز جب کابینہ کا اجلاس شروع ہوا تو اسد عمر نے فواد چودھری پر اٹیک شروع کر دیا جس پر فواد چودھری نے کہا کہ میں آپ کو جواب دہ نہیں ،وزیر اعظم عمران خان کو جوابدہ ہوں اور یہیں سے ماحول تلخ ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…