کورونا میں اضافے کے باوجود مریضوں کی صحت یابی میں بہتری، تشویشناک صورتحال میں حوصلہ افزا خبر سنا دی گئی

6  جون‬‮  2020

اسلام آباد (آن لائن) صوبائی حکومتوں کی طرف سے کورونا وبا سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات بابت سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائی جانے والی تازہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وبا میں اضافے کے باوجود موثر اقدامات سے مریضوں کی صحت یابی میں بہتری دیکھنے میں آرہی ہے۔ سندھ حکومت کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دورانیئے میں سینٹری سٹاف کو تنخواہوں کی ادائیگیوں کیلئے وزیراعلیٰ سندھ نے 140ملین روپے کی منظوری دے دی ہے

جبکہ اس مد میں کل 239ملین روپے کی منظوری بھی مانگی جا چکی ہے۔ آئندہ سماعت تک سینئر ورکرز کے تمام واجبات ادا کر دئیے جائیں گے۔ 13مئی سے 3جون کے درمیان سندھ میں کورونا مریضوں کی تعدا میں 19ہزار کیسز کا اضافہ ہوا۔ آئی سی یو بیڈز کی گنجائش 203سے بڑھا کر 226کی جاچکی ہے۔ اس وقت 67آئی سی یوبیڈز خالی ہیں۔ مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے اضافی میڈیکل سٹاف بھرتی کیا گیا ہے جن میں 1500ڈاکٹرز، 2382نرسز اور 500 پیرامیڈیکس شامل ہیں۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کیلئے ہیلتھ رسک الاؤنس بھی منظور ہو چکا ہے۔ 13مئی سے 3جون کے دورانیہ میں 16022کورونا مریض صحتیاب جبکہ 555کی اموات ہوئی ہے۔ پنجاب حکومت کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ کے حکم پر صوبے بھر کے شاپنگ مالز اور پلازے کھول دئیے گئے ہیں۔ سینٹری ورکرز کو ادائیگیاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اس وقت ملک کا 3لاکھ سکوائر کلومیٹر رقبہ ٹڈی دل سے متاثرہ ہے جن میں بلوچستان کا 60فیصد سندھ کا 25فیصد، پنجاب کا 15فیصد رقبہ شامل ہے۔ اگر اس حوالے سے موثر اقدامات نہ اٹھائے گئے تو پورا ملک ٹڈی دل کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ اس وقت تک ملک بھر کا 48لاکھ 85ہزار 483ہیکٹر ایکٹر رقبے کا سروے مکمل کیا گیا ہے۔ ٹڈی دل کو تلف کرنے کیلئے 771ٹیمیں کام کر رہی ہیں جبکہ 1لاکھ 49ہزار 68ہیکٹر ایکٹر رقبے پر سروے کیا جا چکا ہے۔ پنجاب بھر کا 15فیصد حصہ ٹڈی دل کے متاثرہ زون میں آتا ہے۔

حکومت پنجاب نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لئے 5ہوائی جہاز، 50سپرے مشین اور 50 سپرے مشین اور انٹرو مولوجٹس کی ضرورت ظاہر کی ہے۔ خیبرپختونخواہ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اس وقت صوبے بھر میں روزانہ کی بنیاد پر کرونا ٹیسٹ کی صلاحیت 2860ہے۔ سرکاری سطح پر روزانہ 1710جبکہ پرائیویٹ سطح پر 1150ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔ اس وقت صوبے بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 11373ہے۔ اس وقت تک کے پی کے میں 500 اموات کورونا کے سبب ہوئی ہیں۔ صوبے بھر کے قرنطینہ سنٹر میں اس وقت 5290 کورونا کے مریض زیرعلاج ہیں جبکہ 3861 مریض اس سنٹر سے صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…