طیارہ حادثہ،احمد مجتبیٰ کی میت کی شناخت معمہ بن گئی

6  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی)کراچی ایئر پورٹ کے قریب طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے احمد مجتبیٰ کی میت کی شناخت معمہ بن گئی ہے۔سندھ فرانسک لیب کے سربراہ ڈاکٹر اقبال چوہدری کے مطابق ہماری رپورٹ غلط ہوسکتی ہے اور نہ لاہور لیب کی، عالمی سطح پر جب چاہیں ان رپورٹس کو چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

ڈاکٹر اقبال چوہدری نے کہا کہ احمد مجتبیٰ کی میت پر ہماری اور لاہور لیب کی رپورٹ مختلف ہونا ناممکن ہے۔ تمام لاشوں کی شناخت سو فیصد صحیح کی جارہی ہے۔انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ پوری کوشش کی ہے تمام میتوں کی ٹھیک شناخت کی جائے، ڈی این اے کیلئے لیے گئے سیمپل ہمارے پاس موجود ہیں۔ سیمپلز کی مدد سے دوبارہ ٹیسٹ بھی کیا جاسکتا ہے۔واضح رہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے احمد مجتبیٰ کی میت پر کراچی اور لاہور کی ڈی این اے لیبز کے مختلف نتائج سامنے آئے ہیں، اس حوالے سے ان کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہمارے سیمپل موجود میتوں سے میچ نہیں ہو رہے، کوئی کچھ نہیں بتارہا ہمارے پیارے کی میت کہاں گئی۔احمد مجتبیٰ کے والد کے مطابق مجموعی طور پر 3 بار ڈی این اے سیمپل لیے جا چکے ہیں، عبدالقیوم کی میت کی شناخت کے بعد بھی 2 بار سیمپل لیے جاچکے ہیں، کوئی ادارہ بیٹے کی میت کی شناخت میں تعاون نہیں کررہا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…