سول ایوارڈ 2020 کے لئے اسلامی یونیورسٹی سے مانگی گئی نامزدگیوں بارے خط چھپا کر رکھنے کا دھماکہ خیز انکشاف ، وائس پریذیڈنٹ اکیڈمک کا حیرت انگیز اقدام

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے سول ایوارڈ 2020 کے لئے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی سے مانگی گئی نامزدگیوں بارے بھیجا گیا خط دو ہفتوں سے زائد چھپا کر وائس پریذیڈنٹ اکیڈمک ڈاکٹر طاہر خلیلی نے اپنا نام بطور امیدوار ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوا دیا ۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے 26 فروری 2020 کو IIUI کو سول ایوارڈ بابت نامزدگیاں بھیجنے کا کہا گیا ۔

نائب صدر اکیڈمک نے HEC کے مطالبے کے باوجود 12 مارچ 2020 چھپائے رکھا ۔جبکہ نائب صدر اکیڈمک کی طرف سے 13 مارچ بروز جمعہ جامعہ کی تمام فیکلٹیز کے ڈینز کو بھیجے گئے ایک لیٹر میں سول ایوارڈ بابت آگاہی دی گئی ۔ جامعہ کے اہل پروفیسرز اگلے دو دن سرکاری چھٹی کے سبب جامعہ میں موجود نہ تھے جبکہ سوموار 16 مارچ 2020 نامزدگیاں واپس ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو بجھوانے کی آخری تاریخ طے تھی ۔ ڈاکٹر طاہر خلیلی نے مجوزہ شاطرانہ چال کے ذریعے جامعہ کے دیگر خواہشمند امیدواروں کو باہر رکھتے ہوئے 16 مارچ کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو اپنا نام بطور امیدوار سول ایوارڈ 2020 ارسال کر دیا ۔ واضح رہے ڈاکٹر طاہر خلیلی پر اس سے قبل بھی اس طرح کی متعدد شاطرانہ چالوں سے مالی فوائد اینٹھنے سمیت اپنی صاحبزادی کو ایم ایس بیالوجی کی ڈگری کے اجراء کے لئے دبائو ڈالنے کا بھی الزام ہے ۔ڈاکٹر طاہر خلیلی پر 2019 میں سپین میں جون 17 سے 21 تک کی منعقدہ پانچ روزہ کانفرنس میں ایک ماہ بعد سپین جانے کا بھی الزام ہے جس میں معاملہ میڈیا میں آنے کے بعد بقول طاہر خلیلی اس وزٹ پر اٹھنے والے تمام اخراجات وہ واپس کر چکے ہیں ۔ ڈاکٹر طایر خلیلی نے جامعہ کے ڈائریکٹر امتحانات انعام الحق سے مل کر اپنی صاحبزادہ سمعیہ خلیلی جو کہ قبل ازیں کم جی پی اے کے سبب کورس سے آئوٹ ہو چکی تھی کو واپس ان رول کروانے اور خلاف میرٹ ڈگری کے اجراء کے لئے دبائو ڈالنے کا بھی الزام ہے ۔

آن لائن کی طرف سے معاملے پر موقف جاننے کے لئے ڈاکٹر طاہر خلیل سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے ان پر گزشتہ دورانیہ میں لگائے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے اقرار کیا کہ وہ سپین گئے ضرور تھے تاہم اس موقع پر وہ نمائندہ آن لائن کی طرف سے HEC کے سول ایوارڈ بابت لیٹر کو دو ہفتے سے زائد چھپائے رکھنے اور نامزدگیاں بھیجنے کی آخری تاریخ سے ایک ورکنگ دن قبل نکالنے کے عمل بابت پوچھے گئے سوال پر جواب نہ دے سکے ۔ HEC کے ڈی جی اکیڈمک رضا چوہان نے آن لائن کے

رابطہ کرنے پر موقف اپنایا کہ HEC کی طرف سے تمام پبلک سیکٹر جامعات کو سول ایوارڈ بابت نامزدگیاں بھیجنے کے لئے خطوط لکھے گئے تھے جس میں جامعات کو تین ہفتے کا ٹائم دیتے ہوئے انہیں اپنی نامزدگیاں HEC کو بجھوانے کا کہا گیا تھا ۔ IIUI کی طرف سے بھیجی جانے والی نامزدگی بابت اگر کسی کو اعتراض ہے یا موجودہ امیدوار کی اہلیت بابت کوئی ثبوت ہے تو HEC کو تحریری طور پر بھجوایا جائے اس پر ضرور ایکشن لیا جائے گا ۔ریکٹر جامعہ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے آن لائن کے رابطہ کرنے پر موقف اپنایا کہ سول ایوارڈ 2020 ڈاکٹر طاہر خلیلی کی نامزدگی بابت ان سے رائے لی گئی اور نہ ہی وہ اس معاملے سے باخبر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…