پی سی بی نے 55سٹاف اراکین کو ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لئے

5  جون‬‮  2020

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ  نے 55 اسٹاف اراکین کو رواں ہفتے جاری کیے گئے ملازمت سے برخاستگی کے نوٹسز واپس لے لیے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر اسٹاف کی زیادتی موجودہ بورڈ کے لیے طویل مدتی پائیداری کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے وقت کا چنائو بہت اہم ہوتا ہے لہٰذااس عمل سے متعلق اپنائے گئے طریق کار اور ذرائع مواصلات میں بہتری کی

ضرورت تھی۔وسیم خان نے کہا کہ ایک ذمہ دار ادارے کی حیثیت سے ہم نے اپنے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کے بعد اس پر فوری نظرثانی کی ہے تاہم اس دوران پی سی بی اپنی ری اسٹرکچرنگ کا عمل جاری رکھے گا اور اس حوالے سے اپنے ملازمین کی معقول تعداد کویقینی بنانے کے لیے مقررہ وقت پر ضروری فیصلے کرے گا۔ ملک بھر میں پی سی بی کے کل ملازمین کی تعداد 710 ہے جس میں سے361 لاہور اور 70 کراچی میں ملازمت سرانجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…