کورونا سے نمٹنے کیلئے ماہرین کی خصوصی ٹیم کو اسپتالوں کا دورہ کرانے کا فیصلہ 

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں این سی او سی کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی ،ٹیم کراچی میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور ہیلتھ ضروریات کے حوالے سے لوکل انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ جمعہ کو وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں بتایاگیاکہ ڈاکٹر فیصل سلطان کی قیادت میں این سی او سی کی خصوصی ٹیم کراچی پہنچ گئی ،

ٹیم کراچی میں ایس او پیز پر عملدرآمد اور ہیلتھ ضروریات کے حوالے سے لوکل انتظامیہ کی معاونت کرے گی۔ بتایاگیاکہ خصوصی ٹیم براہ راست سول انتظامیہ سے اپنے تجربات شیئر کرے گی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ملک بھر میں ایکشن جاری ہے، بلوچستان میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 300 دکانیں سیل کر دی ہیں ،ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے صوبے بھر میں آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔ بتایاگیاکہ پنجاب میں خصوصی ٹیموں نے مارکیٹوں، بازاروں، ٹرانسپورٹ اور انڈسٹریل ایریاز کی چیکنگ کی، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی، گجرات، ملتان میں کئی مارکیٹ بند کر دی گئیں۔بتایاگیاکہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے سوال انتظامیہ کی معاونت کے لئے ٹریڈرز آرگنائزیشنز سے رابطہ کیا گیا، سندھ میں مؤثر میڈیا مہم نے عوامی آگاہی میں بھرپور مدد کی، خیبر پختوانخواہ میں زیادہ فوکس عوامی آگاہی مہم پر دیا گیا ہے، صوبے بھر میں لوگوں میں ماسک تقسیم کئے گئے۔ بتایاگیاکہ خیبر پختونخواہ میں 23604 دکانوں کو جرمانے عائد کیے گئے، پینتیس مارکیٹس، آٹھ ٹرانسپورٹ اڈوں، 305 گاڑیوں کو بھی جرمانے عائد کئے گئے ،صوبے میں 473 دکانیں، چھ مارکیٹس اور آٹھ ٹرانسپورٹ اڈے سیل کر دیے گئے۔ بتایاگیاکہ دفاتر میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…