آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت شیخ زاہد بن ہسپتال کے ملازم نعیم خان کرونا وائرس سے جاں بحق

5  جون‬‮  2020

راولاکوٹ( آن لائن) آزاد کشمیر کے علاقے راولاکوٹ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت شیخ زاہد بن ہسپتال کے ملازم نعیم خان کرونا وائرس سے جاں بحق ہو گئے چند روز قبل نعیم خان کو مشتبہ ہونے پر قرنطینہ کیا گیا تھا وہ جمعہ کی صبح انتقال کر گئے تیس سالہ نعیم خان کا تعلق نواحی گائوں بنجوسہ گاہی سے تھا نعیم خان کوسخت حفاظتی اقدامات میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔نعیم خان سے

قبل راولاکوٹ سے تعلق رکھنے والے سات افراد کرونا وائرس کے باعث جاں بحق ہو چکے ہیں۔ علی سوجل گائوں سے تعلق رکھنے والے  سابق امیدوار اسمبلی مقصود الزمان کے داماد میجر اصغر کو بوجوہ کراچی میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔ جبکہ امریکہ میں انتقال کر جانے والے ہوشیار خان کو سخت حفاظتی اقدامات میں آبائی گائوں پکھر میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ہوشیار خان کا گزشتہ دنوں امریکہ میں انتقال ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق ان کے خاندان کے کچھ افراد پاکستان آئے ہوئے تھے جہاں سے واپسی پر امریکہ میں ٹیسٹ کے دوران ان میں کرونا وائرس پایا گیا۔ ان کے ساتھ ہوشیار خان کو بھی کرونا وائرس ہو گیا۔ وہاں کے مقامی ہسپتال میں علاج معالجہ کے بعد ہوشیار خان کو جب گھر منتقل کیا گیا تو وہاں ان کا انتقال ہو گیا۔ ان کی میت ان کی خواہش کے مطابق تدفین کے لیے آبائی گائوں پکھر لائی گئی جہاں پہلے سے قبر تیار کر لی گئی تھی۔ انتظامیہ نے اپنی موجودگی میں ہوشیار خان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کروایا۔ اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ نماز جنازہ میں شامل تمام افراد نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے۔ نماز جنازہ کے بعد وہاں استعمال ہونے والے تمام سامان کو بھی جلا دیا گیا۔اس تدفین کے دوسرے روز ہی نواحی گائوں علی سوجل سے تعلق رکھنے والے میجر اصغر کرونا کے باعث طورخم بارڈر پرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وہ افغانستان آنے اور جانے والے مریضوں کو کرونا سے بچانے خصوصی مشن پر تھے کہ خود اس وائرس کا شکار ہو گئے۔ میجر اصغر کو بوجوہ آبائی قبرستان علی سوجل لا کر تدفین کرنے کے بجائے قومی اعزاز کے ساتھ کراچی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پاک نیوی کے ایک سابق اہلکار جن کا ابو ظہی میں انتقال ہوا تھا ان کو ابو ظہبی میں ہی دفن کیا گیا جبکہ نواحی گائوں تراڑ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کو برطانیہ میں ، اکھوڑ بن ہجیرہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر عثمان کو ابو ظہبی میں سپر د خاک کیا گیا تھاان تمام افراد کی موت کرونا وائرس کے باعث ہی بیرونی ممالک میں ہوئی راولاکوٹ کی پہلی ہلاکت جمعہ کے روز ہوئی ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…