پیپلز پارٹی نے  آئی ایم ایف کے مطالبات معاہداتشرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا 

5  جون‬‮  2020

اسلام آباد ( آن لائن ) پیپلز پارٹی نے  آئی ایم ایف کے مطالبات معاہدات اور شرائط پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ  آئی ایم ایف پاکستانی  حکام کو تعمیلی احکامات دے رہا ہے اور ملک عملی طور پر آئی ایم ایف کا ذیلی دفتر بنا دیاگیا ہے ۔ پیپلز پارٹی قومی و ملکی مفادات کیخلاف کسی بھی نئے حکم نامے کو  تسلیم نہیں کرے گی

معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار نالائق نااہل اور نہ سمجھ حکمران ہیں قوم کے نجات دہندہ بننے کے جھوٹے دعویدار درحقیقت آئی ایم ایف کے کارندے ہیں ملکی خزانے کی کونجیاں اور معیشت پہلے ہی آئی ایم ایف کے حوالے اور گروی ہے  لاکھوں تعلیم یافتہ نوجوان بے روزگار اور حکمران وزراءمعاونین  فوج ظفر موج بھرتی کررہے ہیں پیپلز پارٹی تبدیلی سرکار کو  ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کی فراہمی کے وعدے یاد دلاتی رہے گی دوسری طرف پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کورونا وائرس میں مسلسل اضافے کے تنازل میں وفاقی حکومت کے فیصلوں کو مسترد کردیا اور کہا کہ کورونا کیسز کا نوے ہزار تک پہنچنا انتہائی تشویشناک اور خطرے کی علامت ہے سلیکٹڈ حکومت پاکستان کو کورونا کامرکز بنانے پر تلی ہوئی ہے اور اس کے براہ راست ذمہ دار عمران خان خود ہیں  جس نے کورونا کو نزلہ اورزکام قرار دے کر  خوفناک حالات پیدا کرکے عوام کو موت کے منہ میں دھکیل دیا ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…