پی ایچ اے کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی   کرپشن فری اور گڈ گورننس کی پالیسی ہوا میں اڑا دی

4  جون‬‮  2020

لاہور(آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پی ایچ اے کی مالی بے ضابطگیوں کی رپورٹ پیش کر دی گئی ،بے قاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون ون اختر محمود کے خلاف تحقیقات  کی سفارش کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق   پی ایچ اے کی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی کرپشن فری اور گڈ گورننس کی پالیسی ہوا میں اڑا دی۔وزیراعلیٰ پنجاب کو مالی  بے ضابطگیوں سے متعلق پیش کی گئی

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ  بیقاعدگیوں میں مبینہ طور پر ملوث ڈائریکٹر ہارٹیکلچر زون ون اختر محمود کے خلاف تحقیقات کی جائیں، اختر محمود زون ٹو میں تعیناتی کے دوران رنگ روڈ میں ایک لاکھ پودے لگوانے میں ناکام رہے، رنگ روڈ لاہور اور شہر میں بھی کارکردگی ناقص رہی، ناقص کارکردگی کے باوجود اختر محمود کو زون ٹو کے بجائے زون ون کا چارج دے دیا گیا، زون ون میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور بااثر طبقہ رہائش پذیر ہے، اختر محمود پر زون ٹو میں تعیناتی کے دوران کیمروں کے غلط استعمال کا بھی الزام ہے، رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ   اختر محمود 1998 میں ایل ڈی اے سے پی ایچ اے میں بوگس انٹری کے ذریعے آئے،،اختر محمود 1998 میں متعدد ملازمین فراڈ انٹری کے ذریعے پی ایچ اے میں لائے،1999 اور 2000 میں سیلز ٹیکس اور اشتہاری بورڈز ٹیکس کے خلاف تاجروں اور میڈیا کے ذریعے ادارے پر غیرقانونی دباؤ ڈلوایا،  پی ایچ اے پر مشیر وزیراعلیٰ آصف محمود، وزیراعلیٰ کو گمراہ کن مشورے دے رہے ہیں،  جس سے وزیراعلیٰ اور حکومت کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کو رپورٹ کے بعد مشیر آصف محمود پی ایچ اے کے چہیتے افسر کو بچانے میں مصروف ہیں اس حوالے سے دیگر اعلی حکام سے رابطے کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…