بتایا جائے کورونا مریضوں کیلئے جو وینٹی لیٹرز آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟ ن لیگ نے حکومت کے سامنے سوالات رکھ دئیے

1  جون‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں کورونا مریضوں کیلئے عدم سہولیات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ بتایا جائے کہ کورونا مریضوں کے لئے جو وینٹی لیٹرز آئے تھے، وہ کہاں ہیں؟۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 2400 سے زائد ہوچکی ہے اور صرف 12 وینٹی لیٹرز کام کر رہے ہیں، پمز ہسپتال میں 80 بستر کے آئیسولیشن وارڈ میں دیگر آئی سی یوز سے 9 وینٹی لیٹرز منتقل کئے گئے، پمز کے سرجیکل آئی سی یو کے 4، میڈیکل آئی سی یو کے 2 اور کارڈیالوجی سرجری آئی سی یو کے 3 وینٹی لیٹرز کورونا وارڈ میں منتقل کئے گئے، اسلام آباد کے دوسرے بڑے ہسپتال پولی کلینک میں صرف 4 وینٹی لیٹرز ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پولی کلینک میں کورونا مریضوں کے لئے صرف 10 بستروں کا آئیسولیشن وارڈ قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں میں کل 90 بستر کے کورونا آئیسولیشن وارڈ کے سوا اور کوئی انتظام نہیں، لواحقین اپنے کورونا مریضوں کی جان بچانے کے لئے وینٹی لیٹرز کے حصول کی خاطر سفارشیں اور منتیں کرنے پر مجبور ہیں، حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول کر قوم کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…