لاک ڈائون میں اضافے اور سختی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کی گردش، عوام کو آگاہ کر دیا گیا

1  جون‬‮  2020

کراچی (این این آئی) لاک ڈائون میں اضافے اور سختی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر افواہوں کی گردش، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے ایک اہم ویڈیو بیان لاک ڈائون میں سختی اور دکانوں کی بندش کی تردید کی ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سوشل میڈیا پر افواہوں کے بعد پچھلے ایک دو روز میں شہریوں کی بڑی تعداد نے مارکیٹوں کا رخ کیا مارکیٹوں میں بے

پناہ رش اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ عوام کو رش میں جانے سے گریز کرنا چاہئیے عوام خوف کا شکار ہوں اور نہ ہی خوف پھیلانے کا باعث بنیں۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ عوام حکومت کے اعلان تک افواہوں پر کان نہ دھریں جو بھی فیصلہ ہوگا وہ وفاقی حکومت کی مشاورت سے ہوگا۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ اگر احتیاط کرنی ہے تو کورونا سے کریں احتیاط کرنی ہے تو کورونا کو پھیلانے سے احتیاط کریں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ پچھلے چند روز سے کورونا سے ہونے والے اموات کی شرح ہمارے سامنے ہے اموات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے سندھ حکومت ایک بار پھر عوام سے احتیاط برتنے کی درخواست کرتی ہے عوام سے گھروں پر رہنے کی اپیل ہے گھروں سے انتہائی ضروری کام سے نکلنا ہے تو ماسک پہننا اور فیزیکل فاصلہ ضرور رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دوسروں کو بھی اچھے انداز میں اسی بات کی تلقین کرنی ہے ہمیں کورونا کا شکار ہونے والے افراد سے سبق حاصل کرنا چاہئیے عوام بنیادی اشیا کے فراہمی سے متعلق ہرگز پریشان نہ ہوں۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ بنیادی اشیا کی دستیابی حکومت کا فرض ہے ضروری اشیا کی دستیابی کا ہم عوام کو مکمل یقین دلاتے ہیں تاہم ہمیں کورونا سے لڑنے میں حکومت کا ساتھ دینا چاہئیے عوام کے تعاون کے بغیر کورونا سے جنگ لڑنا آسان نہیں ہے بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آئیے کورونا کے خاتمے کے لئے سندھ حکومت کا ساتھ دیجئے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…