بھارت لداخ کھو چکا،انشاء اللہ اب کشمیر جلد آزاد ہوگا،بڑا دعویٰ سامنے آگیا

28  مئی‬‮  2020

لاہور (آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت لداخ کھو چکا ہے اور انشاء اللہ کشمیر بھی جلد آزاد ہو جائے گا،عمران خان سیاسی میں صرف کٹھ پتلی کی حیثیت رکھتے ہیں اس کو صرف وزیر اعظم بننے کا شوق تھا،عوامی مسائل سے ان کو کوئی غرض نہیں ہے،

تحریک انصاف نے سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی جس سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوا ہے،مسلم لیگ (ن) ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کے ساتھ چل رہی ہے،کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے،لیگی رہنماؤں کو نیب گردی کے ذریعے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے،شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سعودی عرب میں مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی جانب سے یومِ تکبیر کے حوالے سے منعقدہ آن لائن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا خواہاں رہا ہے اور عالمی امن کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہتا ہے، 28 مئی ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے، بھارت اگر ایٹمی دھماکے نا کرتا تو ہم کسی صورت دھماکے نا کرتے مگر نوازشریف نے ایٹمی دھماکے کر کے خطے میں طاقت کا توازن قائم کر دیا جبکہ بھارت آج بھی مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر ظلم و جبر کر کے اور پاکستان کے ساتھ سیز فائر کی خلاف ورزی کرکے امن کو خراب کر رہا ہے مگر عالمی برادری کی جانب سے اسکا نوٹس نہیں لیا جا رہا،

عالمی طاقتوں کی جانب سے دنیا میں ناانصافی کا نظام قائم کیا گیا ہے انہیں مظلوم کشمیریوں کی آواز سنائی نہیں دیتی، بھارت لداخ کا علاقہ کھو چکا ہے اور قدرت آزادی کشمیر کی راہ ہموار کر رہی ہے. سینٹر مشاہد اللہ خان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو مسائل میں جکڑ کر رکھ دیا ہے عمران خان کو محض وزیراعظم بننے کا شوق تھا نہ کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کا کوئی شوق ہے،

وہ اپوزیشن کو سیاسی مخالف نہیں بلکہ اپنا دشمن سمجھتے ہیں اور سیاسی انتقام کی سیاست کر رہے ہیں جس سے سیاسی انتشار پیدا ہو رہا ہے، عمران خان سیاسی میدان میں ایک کٹھ پتلی ہے اس سے زیادہ اسکی کوئی حیثیت نہیں ہے اس نے سیاست میں جھوٹ اور الزامات کی بنیاد رکھی ہے جس سے ہمارے معاشرے میں بھی بگاڑ پیدا ہوا ہے۔

مشاہد اللہ خان کا کہنا تھا کہ یہ درست نہیں ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن کا کردار ادا نہیں کر رہی ہے مسلم لیگ ن ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو ساتھ لیکر چل رہی ہے مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کو نیب گردی کے ذریعے جیلوں میں بند کیا جاتا ہے اور اب بھی اسکا سلسلہ جاری ہے کہ ہم ووٹ کو عزت دو کے بیانیے سے پیچھے ہٹ جائیں مگر ہم کسی صورت پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں اور وہ پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں،

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس قدرتی ہے یا انسانی غلطی دونوں صورتوں میں کسی امتحان سے کم نہیں ہے ہمیں ملکر اس سے لڑنا ہے حکومت کے گوں نا گوں جیسے فیصلوں کی وجہ سے کورونا وائرس زیادہ پھیلا اور ان کی جانب سے جو انتظامات کیے گئے وہ سب سے بڑھ کر سوالیہ نشان ہیں کورونا وائرس نے حکومتی کرپشن کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے اس حکومت کی پالیسی صبح کچھ اور شام کو کچھ ہوتی ہے جس سے عوام کے اندر حکومت اعتماد کھو چکی ہے اور جلد ان سے چھٹکارے کی خواہشمند ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…