اسلام آباد میں انتہائی افسوسنا ک واقعہ عید کے موقع پر ہونیوالی شہادتوں نے ہر آنکھ نم کردی

27  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فائرنگ کر کے ڈیوٹی پر مامور ہیڈ کانسٹیبل اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کو شہید کر دیا گیا۔ترنول کے علاقے میں رات گئے فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت محمد سجاد اور اے ایس آئی کی شناخت محسن ظفر کے نام سے ہوئی۔

بعدازاں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ پولیس ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی جس میں آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان، سینئر پولیس افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کا کہنا ہے کہ شہید پولیس اہلکاروں کے قاتلوں کو جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد پولیس کا ہر آفیسر و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے اپنا خون بہانے کو ہر دم تیار ہے، ایسی بزدلانہ کاروائیوں سے پولیس کے افسران و جوانوں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔نمازجنازہ کے بعد شہید ہیڈ کانسٹیل محمد سجاد کے جسدے خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…