بھارت میں پھنسے175 پاکستانی وطن پہنچ گئے واپسی کیلئے کون سا راستہ اختیار کیا گیا؟جانئے

27  مئی‬‮  2020

لاہور(اے این این)کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے سرحد بند ہونے کے باعث بھارت میں پھنس جانے والے 175 پاکستانی بھارتی سرحدی علاقے اٹاری پہنچ گئے۔ واہگہ بارڈر امیگریشن کے بعد یہ پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان آئے ہیں۔

بھارت سے آنے والے پاکستانیوں کو قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے،کورونا وائرس کے ٹیسٹ کلیئر ہونے پر انہیں گھر جانے کی اجازت ہوگی۔ بھارت میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی بھارت سے آمد کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر ایک بار پھر خصوصی طور پر کھولا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاون کی وجہ سے سرحد بند ہونے سے بھارت میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو وطن واپس آنے کی اجازت مل گئی تھی۔بھارت میں پھنسے پاکستانیوں کو گزشتہ شام تک بھارتی شہر امرتسر پہنچنا تھا جہاں سے وہ پاکستان کے لیے روانہ ہوئے۔یہ پاکستانی شہری بھارتی ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، ہریانہ، اتر پردیش اور پنجاب کے مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے تھے۔بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانیوں کی واپسی کے انتظامات کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…