پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال، پروازوں کا آغاز ہو گیا

16  مئی‬‮  2020

کراچی(این این آئی) حکومت پاکستان کی اجازت کے بعد پی آئی اے نے اندرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پربحال کر دیا۔ پہلی پرواز پی کے 8304 کراچی سے 84 مسافروں کو لے کر لاہور روانہ ہوئی جبکہ لاہور سے کراچی کے لئے پرواز پی کے 8305 کے ذریعے ایک سو مسافر روانہ ہو گئے ۔

دونوں پروازوں کے مسافروں کی ائر پورٹ سے روانگی کے وقت مکمل حفاظتی اقدامات کئے گئے تھے ۔ پی آئی اے کراچی کے سٹیشن مینیجر احمد عالم اور لاہور کے سٹیشن مینیجر علی اصغر زیدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پروازوں کی روانگی کے عمل کی نگرانی کی۔ واضح رہے کہ پی آئی اے کے طیاروں میں پرواز کی روانگی سے پہلے مکمل طور پر جراثیم کش سپرے کیا جاتا ہے۔ پی آئی اے حکومت پاکستان کی جانب سے کرونا وباء کے لئے وضع کردہ اصولوں کی مکمل پاسداری کر رہی ہے ۔ تمام مسافر ماسک پہن کر سفر کر رہے ہیں اور روانگی سے قبل ان کا درجہ حرارت چیک کیا جارہا ہے جبکہ طیاروں میں نشستوں کے درمیان سماجی فاصلے کے پیش نظرایک نشست خالی چھوڑی جارہی ہے ۔ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پی آئی اے کراچی سے لاہور اور اسلام آباد سے کراچی کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر ایک پرواز آپریٹ کر رہی ہے جبکہ کراچی سے پشاور اور کوئٹہ کے لئے ہفتہ وار ایک پرواز شروع کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کے لئے ہفتہ وار ایک پرواز شروع کی جارہی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چونکہ محدود تعداد میں پروازیں دستیاب ہیں اس لئے پہلے آئیے پہلے پائیے کے اصول پر بکنگ کی جارہی ہے۔ مسافر ٹکٹ کے حصول کے لئے پی آئی اے دفاتر، ویب سائٹ یا کسی بھی ٹریول ایجنٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…