کرونا کے سائے میں آج پارلیمنٹ کا اجلاس لیکن اہم ترین وفاقی وزیر کا شرکت کرنے سے صاف انکار ،ن لیگ نے ایسا کرنے کیلئے کیوں ضد کی ؟کچا چٹھا کھو ل دیا

11  مئی‬‮  2020

اسلام آباد( آن لائن) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ درست نہیں، اجلاس میں شرکت نہیں کروں گا ، ورچوئل سیشن کے ذریعے جدید پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کرنا چاہئے لیکن اپوزیشن کو نقصان ہو گا کہ وہ پرچے پھاڑ کر نہیں پھینک سکے گی ، مسلم لیگ ن اپنی اہمیت بڑھانے کے لئے اجلاس بلانے کی ضد کر رہی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ درست نہیں ہے اس لئے میں سیشن میں حصہ نہیں لوں گا ، انہوںنے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو ورچوئل سیشن منعقد کروانے کا مشورہ دیا تھا ہمیں ورچوئل سیشن کے ذریعے ماڈرن پارلیمنٹ کی طر ف جانا چاہئے تھا لیکن اس سے اپوزیشن جماعتوں کو نقصان ہو سکتا تھا کہ وہ پرچے پھاڑ کر نہیں پھینک سکتیں ،مسلم لیگ ن اپنی اہمیت بڑھانے کے لئے اجلاس بلانے کی ضد کر رہی ہے فواد چوہدری نے کہا کہ صوبوں کو اختیار دینے میں کسی قسم کا جھگڑا نہیں ہے لیکن یہ ایک الگ بحث ہے کہ صوبوں سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل نہیں ہوئے انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈکا تعلق آئینی ترمیم سے نہیں ہے وفاقی حکومت کے اوپر قرضوں کا بہت زیادہ بوجھ ہے این ایف سی ایوارڈ کے معاملے پر اسمبلی میں بحث ہونی چاہئے جبکہ صوبوں کو میگا پراجیکٹس ، ڈیفنس اور قرضوں کی ادائیگی میں حصہ ڈالنا چاہئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…