وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس طلب کرلیا، اہم فیصلے متوقع

6  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم نے قومی رابطہ کمیٹی کا اہم ترین اجلاس (آج)  کو طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارتوں کی سفارشات کو حتمی کرنے کیلئے مزید وقت کی درخواست پر ہونے والے اجلاس کو (آج)  تک مؤخر کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت وزیر اعظم کریں گے، وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی کے اجلاس چاروں وزرائے اعلٰی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلٰی بھی شریک ہوں گے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون میں نرمی کرنے بارے

فیصلوں کا جائزہ لے گی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس اندرون ملک پروازیں کھولنے کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا ،نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سینٹر اجلاس میں اپنی سفارشات پیش کریگا ۔ ذرائع کے مطابق اتفاق رائے ہونے پر ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا قومی امکان ہے ،قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈائون نرمی کے ساتھ  ایس او پیز بھی منظوری دے گی ۔ کے مطابق وزیراعظم عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر قوم کو اعتماد میں لیں گے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…