کرونافنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا ردعمل کیسا ہے ،سینیٹر فیصل جاوید نے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا 

6  مئی‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسلامی تعلیمات ،تاریخ و تمدن اور اسلامی معاشروں کے خصائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے،موجود دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے،کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔بدھ کو وزیر اعظم عمران خان سے سینیٹر فیصل جاوید نے

ملاقات کی جس میں مسلم ممالک کے مابین تہذیب و ثقافت اور فنونِ لطیفہ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ اسلامی تعلیمات ،تاریخ و تمدن اور اسلامی معاشروں کے خصائل کو اجاگر کرنے میں ہمارے ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجود دور میں ضرورت اس امر کی ہے کہ انسانیت کے احترام اور احساس پر مبنی اقدار کو اجاگر کیا جائے۔ موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر ِ اعظم نے کہا کہ ہمارا مذہب ہمیں دکھی اور مشکل میں گھری ہوئی انسانیت کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواہ دنیا کے کسی بھی کونے میں مقیم ہو مشکل کی ہر گھڑی میں وہ اپنے اہلیان وطن کے شانہ بشانہ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا یہی جذبہ ہماری معاشرے کی اصل طاقت اور خوبی ہے۔ ملاقات میں خصوصاً کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی ۔سینیٹر فیصل جاوید نے وزیر اعظم کو کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کے مثبت ردعمل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہاکہ کورونا ریلیف فنڈ کے حوالے سے پاکستانیوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…