پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف شکنجہ سخت، ذخیرہ اندوزی ناقابل ضمانت جرم، سزا مقرر کر دی گئی

25  اپریل‬‮  2020

لاہور(این این آئی )وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں اضافے کیلئے مزید 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی ہے- وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پہلے مرحلے میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب بنائی جائیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں رحیم یار خان اور گجرات میں نئی لیب بنیں گی-وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ صحت کوسیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیب کے قیام کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں 2 لیب کی اپ گریڈیشن جبکہ 3 نئی لیب تیار ہو چکی ہیں –

لاہور میں ٹی بی کنٹرول پروگرام اور انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ کی 2 لیب کی اپ گریڈیشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، نشتر ہسپتال ملتان اور تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال وزیر آباد میں نئی لیب قائم ہو چکی ہیں – وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹنگ کی صلاحیت 4500 تک پہنچ چکی ہے -بہاولپور ، ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی میں مزید 3 نئی لیب اگلے چند روز میں فنکشنل ہو جائیں گی- پنجاب میں اب تک 64ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2247 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے- پنجاب میں اس وقت کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4431 ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ شٹر ڈاؤن کر کے کاروبار کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے – خلاف ورزی پر انسدادکورونا آرڈیننس کے تحت دکان سیل اور چالان ہو گا-رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ ، دہی کی دوکانیں اور تندور کھلے رہیں گے-ریسٹورنٹ سحری و افطاری کے دوران بند رہیں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران نماز پنجگانہ اور نماز تراویح کی ادائیگی کے لئے 20 نکاتی اعلامیہ پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والی انڈسٹریز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی- پنجاب میں اب تک 216 علاقوں کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے – وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا –

اجلاس کے شرکاء کو سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی -رمضان المبارک کے دوران انڈسٹریل یونٹس کو مرحلہ وار کھولنے کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا- اجلاس میںمتاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا گیا-ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو حفاظتی لباس اور ضروری ساز و سامان کی فراہمی کے امور پر بھی غور کیاگیا-اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا-صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، کمشنر لاہور ڈویژن،سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری اطلاعات،

چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، عسکری حکام اورمتعلقہ افسران نے وزیراعلیٰ آفس سے ویڈیولنک کے ذریعے ا جلاس میں شرکت کی جبکہ سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ، ، سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر، سیکرٹری لوکل گورنمٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ،ڈی جی پی ڈی ایم اے ،سیکرٹری منصوبہ بندی وترقیات،سیکرٹری محنت، سیکرٹری انڈسٹریزاورسیکرٹری زراعت ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے-پنجاب حکومت نے ایک اور بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے دی پنجاب پری وینشن آف ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے-

آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزوں کو تین سال قیدتک کی سزا دی جا سکے گی-ضبط کی جانیو الی اشیاء کی 50 فیصد رقم قومی خزانے میں جمع ہو گی- آرڈیننس کے تحت متعلقہ افسر معلومات کی بنا پر کسی ڈیلر کے گودام بغیر وارنٹ چیک کر سکتا ہے -ڈیلر اپنی پیداور، ایکسپورٹ، امپورٹ، سٹاک، سیلز اور ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے ریکارڈ متعلقہ افسر کے پاس جمع کرانے کا پابند ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی بحران پیدا کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کے لئے آرڈیننس جاری کیا ہے – ادویات، آٹا، چینی ، دالیں، چائے ، خوردنی تیل، مچھلی، انڈے، دودھ، گوشت، فیس ماسک، سینی ٹائزر،سرجیکل ماسک، کھاد بنانے کا کیمیکل،

زرعی ادویات ، آلو، پیاز سمیت 41 اشیاء ضروریہ ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی- ذخیرہ اندوزوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو قومی خزانے میں جمع ہونے والی رقم کا 10 فیصد دیا جائے گا-آرڈیننس کے تحت ذخیرہ اندوزی کا جرم ناقابل ضمانت ہو گا-وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے عوام کے دشمن ہیں – صوبے میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا امتیاز کریک ڈاؤن ہو گا – عوام کا مفاد سب سے زیادہ عزیز ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اشیاء ضروریہ ذخیرہ کر کے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سرکاری فرائض میں غفلت اورناقص کارکردگی پر ایک اورسخت ایکشن لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی ہیڈ بلوکی کے

ایکسین کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوامی فلاح کے منصوبوں میں ہر گز تاخیر برداشت نہیں کروںگا۔سرکاری امورمیں غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجاش نہیں ۔افسران ڈلیور کریں اورعوامی فلاح عامہ کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جونتائج نہیںدے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔دیانتدار اورفرض شناس افسران کی حوصلہ افزائی جاری رکھیںگے۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے دیپالپور کے علاقے میں اغوا کے بعد بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کر لی ہے اورملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ قتل میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمقتول بچے کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے-

وزیر اعلی عثمان بزدار نے منڈی بہاؤالدین کے تھانہ گوجرہ کی حدود میں اغوا کے بعد لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور گرفتارملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں – پولیس نے مقدمہ درج کر کے قتل ہونے والی لڑکی کے والد کو گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمدکر لیا ہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے معروف پہلوان ، اولمپئن حاجی محمد افضل شیر پاکستان کے نیویارک میںکورونا کے باعث انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے – وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مرحوم اولمپئن محمد افضل کی پہلوانی کے کھیل میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی پہلوانی کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعلی نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے-

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…