لاہور کے ہسپتالوں سے اچھی خبر، کرونا وائرس کے مریض بڑی تعداد میں صحت یاب

16  اپریل‬‮  2020

لاہور (آن لائن) وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاہے کہ کووڈکنفرم مریضوں کی صحتیابی کے حوالے سے ایک اورخوشخبری سامنے آگئی ہے۔ الحمداللہ لاہورکے ہسپتالوں سے کوروناوائرس کے کنفرم مریضوں میں سے مزیدبارہ مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔

صحتیاب ہونے والے بارہ مریضوں میں سے دس میوہسپتال لاہورجبکہ دوپی کے ایل آئی میں زیرعلاج تھے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ لاہورمیں ابھی تک چارسوستتر(477)کووڈکنفرم مریضوں میں سے مجموعی طورپرایک سوترتالیس مریض صحتیاب ہوکراپنے گھروں کوواپس جاچکے ہیں۔ پنجاب میں کوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹوں کی صلاحیت بھی بڑھادی گئی ہے جبکہ گذشتہ روزصوبہ بھر میں کوروناوائرس کے دوہزارچھ سوانتھر(2669) تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے۔ صوبہ بھرمیں ابھی تک مجموعی طورپرکوروناوائرس کے چھیالیس ہزارسے زائدتشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مشتبہ اورکنفرم مریضوں کے اعدادوشمارکاجائزہ روزانہ کی بنیادپرلیاجارہاہے اورکوروناوائرس پرقابوپانے کی مکمل کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکوروناوائرس کے پیش نظرتمام ترصورتحال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔ٹیسٹوں کی صلاحیت بڑھانے سے کوروناوائرس کی وباء پرقابوپانے اورمریضوں کے علاج میں سہولت حاصل ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…