2013 ءکے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی تھی ،ہم بری طرح ہارےتھے ہم نے ویسے ہی دھاندلی دھاندلی کا شور مچائے رکھا، جہانگیر ترین کا انکشاف

10  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)2013ء الیکشن انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے انکشاف کیا ہے کہ 2013 ء کے انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی بلکہ 66فیصد حلقوں میں ہمیں 20فیصد ووٹ ملے ہی نہیں تھے ہم نے ویسے ہی دھاندلی کا شور مچایا ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ 2013ء الیکشن میں وزیراعظم عمران خان سے کہا تھا کہ

ہم یہ الیکشن نہیں جیت سکتے کیونکہ ہمارے پاس جیتنے کیلئے سیاسی خاندانوں سے کوئی امیدوار نہیں ہے، یہی وجہ تھی کہ ہم الیکشن میں بری طرح شکست سے دو چار ہوئے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں الیکشن سیاسی خاندانوں سے جیتا جاتا ہے ، 2018ءمیں ہمارے امیدوار تھے وہ 2013ءکے الیکشن کے بعد ہماری پارٹی میں شامل ہوئے تھے ۔ پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پنجاب سے جیتے تو ہم نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا کیونکہ زیادہ تر لوگوں کو یہی کہنا تھا کہ وفاق جیت بھی جاتے ہیں تو پنجاب میں قدم جمانا ہمارے لیے آسان نہیں گا بلکہ اس کیلئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑے گی لیکن اللہ پاک نے کرم کیا ہم بہت اچھے مارجن سے الیکشن جیتے ۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اور نہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے لیکن کمیشن کو بتانا ہوگا صرف 9 شوگر ملوں کو آڈٹ کیلئے منتخب کرنے کا کیا طریقہ ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے کہا کہ مجھے میری ملزکے ہونے والے آڈٹ پرقطعاً کوئی اعتراض نہیں، نہ میں نے کچھ چھپایا ہے اورنہ مجھے کچھ چھپانے کی ضرورت ہے تاہم شوگرانکوائری کمیشن یا جہاں سے بھی مخصوص ملزکے آڈٹ کا فیصلہ ہوا انہیں سامنے آکرجواب دینا ہوگا۔جہانگیرترین نے کہا کہ کیا کمیشن سمجھتا ہے کہ 9 ملز کا آڈٹ کرکے وہ پاکستان میں

موجود تمام 80 شوگرملزکی حقیقت تک پہنچ جائیگا؟ کمیشن کو بتانا ہوگا کہ پورے ملک میں سے صرف 9 شوگر ملز کو آڈٹ کے لئے سلیکٹ کرنے کا طریقہ کارکیا تھا۔قبل ازیں معروف صحافی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے کوشش کی لیکن

وہ ملاقات کیلئے تیار نہیں ہیں ۔ معروف صحافی عبدالقادر نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور رہنما پی ٹی آئی جہانگیر ترین کے درمیان تعلقات بہتری کی طرف آتے ہوئے نظر نہیں آرہے ۔ جہانگیر ترین نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تاکہ تفصیلی گفتگو کی جا سکے لیکن وزیراعظم نے ملنے سے انکار کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…