’’سپرپاور اور سپرپلانرصرف اللہ ہے، ایٹم بم اور میزائل سب بے سود ہے‘‘ ایک دوسرے کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوےکرنے والے لیڈر خود بھی ختم ،کرونا وائرس نے امریکا، چین، جرمنی، فرانس، اور اٹلی سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو ہلا کر رکھ دیا اگر یہ کام نہ کیا گیا تو یہ بیماری 5سال تک ختم نہیں ہو گی۔۔ تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

6  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپر پاور اور سپر پلا نر صرف اللہ کی ذات ہے۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس نے امریکا، چین، جرمنی، فرانس، اور اٹلی سمیت دنیا کے بڑے بڑے ممالک کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور کورونا وائرس کے باعث اب تک 69 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 12 لاکھ سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل جیو کے مطابق پاکستان میں بھی کورونا وائرس اب تک 50 افراد کی زندگیاں نگل چکا ہے جب کہ 34 سوسے زائد افراد اس وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔اس حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس نے سپر پاور ہونے کا معیار بدل کر رکھ دیا ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سپرپاور اور سپرپلانرصرف اللہ کی ذات ہے، ایٹم بم، میزائل سب بے سود ہیں، ثابت ہو گیا کہ ایٹم بم، میزائل یا کوئی اورہتھیارکورونا کو ختم یا قابو کرنے میں مدد نہیں کر سکتا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی طاقتیں کھربوں ڈالر مہلک ہتھیاروں کے بجائے صحت پر خرچ کریں، وائرس کے خلاف جنگ پر دل کھول کر فنڈز نہ لگائے تو یہ بیماری 5 سال بھی ختم نہیں ہو گی۔سابق وزیراعظم پاکستان نے کہا کہ ایک دوسرے کوصفحہ ہستی سے مٹانے کے دعوےکرنے والے لیڈر خود بھی ختم ہو جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…