غریب اور غربت کا مذاق، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ایک ایک ہزار کے نوٹ لہرا لہرا کر غریبوں کی مدد کرتے رہے اور ویڈیو بھی بنواتے رہے

3  اپریل‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے کئی لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو چکے ہیں، مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں، کئی لوگوں کے گھر فاقے چل رہے ہیں، ایسے میں ہر کوئی دعویٰ کر رہا ہے کہ میں دل کھول کر لوگوں کی مدد کر رہا ہوں اس کے لئے فوٹو سیشن بھی ہوتے ہیں اور ویڈیوز بھی بنائی جاتی ہیں،

غرض اصل حقدار اپنے گھروں میں ہی موجود ہیں اور دکھاوا کرنے والے دکھاوا کرکے چلے جاتے ہیں، اسی طرح پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما رئیس عبدالرحمان چاچڑ کی غریب پروری کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ہزار ہزار روپے دے رہے ہیں لیکن وہ اس طرح کے ہزار کا نوٹ سامنے رکھ کر ہاتھ اونچا کرکے تاکہ واضح طور پر ہزار کا نوٹ نظر آ سکے اور ویڈیو بنانے والے کو بھی کہہ رہے ہیں کہ ویڈیو ٹھیک آئے۔ مدد کرنے کا یہ انداز تو غریب کی غربت کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اس کی عزت نفس سے کھیلنا ہے۔ اس وقت بھی لوگوں کو اللہ پاک کا خوف نہیں آ رہا وہ بے دھڑک دکھاوا کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عبدالرحمان چاچڑ کی ویڈیو وائرل ہے اور اس پر لوگ شدید تنقید بھی کر رہے ہیں، لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے بہتر ہے کہ وہ کسی کی مدد ہی نہ کریں۔ مدد کے لئے یہ ہے کہ جب آپ کسی غریب کی مدد کرتے ہیں تو دوسرے ہاتھ کو بھی پتہ نہ چلے لیکن یہاں تو غریب کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…