کراچی ،ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد تمام نجی ہسپتالوں اور کلینکس کو بند کر دیا گیا

3  اپریل‬‮  2020

کراچی( آن لائن )ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد گلشن حدید کراچی کینجی ہسپتال بند کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گلشن حدید میں ایک ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد تمام نجی کلینکس اور ہسپتالوں کو بند کرا دیا گیا ہے۔ آج سے تمام او پی ڈیز بند رہے گی۔ سٹاف ہسپتالوں میں آئے گا اور صرف ایمرجنسی کے کیسز کو ڈیل کیا جائے گا۔نجی ہسپتالوں کو بند کرنے کا فیصلہ

صوبائی وزیر مرتضی بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ملیر ، ضلعی ہیلتھ آفیسر کے درمیاں منعقد اجلاس میں کیا گیا ۔ کورونا وائرس کا شکار ہونے والا ڈٓاکٹر کلینک چلا رہا تھا۔ جس کے بعد سے فیصلہ کیا گیا کہ گلشن حدید میں تمام نجی ہسپتالوں کو بند کیا جائے گا تاکہ دیگر زندگیوں کو بچایا جا سکے۔تام صرف ایمر جنسی کے کیسز کو ڈیل کیا جائے گا۔واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کورونا سے تحفظ کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے لاک ڈان کا اعلان بھی سندھ حکومت کی جانب سے کیا گیا۔ دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سول اور عسکری حکام کے اعلی سطح اجلاس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت کی سطح پر ریلیف کے لیے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔جبکہ صوبے میں ریلیف کے جتنے بھی کام کیے جارہے ہیں انہیں مخیرحضرات سر انجام دے رہے ہیں۔حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال کا فوری ازالہ کے لئے کام کرے۔ریلیف کے کاموں میں تاخیر جاری رہنے سے صوبے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔جس سے بحران جنم لے سکتا ہے۔ خدشات کے پیش نظر یہ بات بھی سامنے آئی کہ لاک ڈان کے متاثرین میں ریلیف اشیا کی تقسیم ایک دن کے اندر شروع کی جائے۔ یاد رہے کورونا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈان کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…