تبلیغی جماعت کے مرکز اور 21 مساجد کو بھی قرنطینہ سینٹر میں تبدیل کر دیا گیا

1  اپریل‬‮  2020

ٹنڈوالہ یار(این این آئی) ٹنڈوالہ یار ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے مرکز اور21 مسجدوں کوقرنطینہ سنیٹر میں تبدیل کردیا۔ضلع بھر میں 262 لوگ موجود ہیں۔جن میں27 غیر ملکی بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر ٹنڈوالہ یار کی ضلعی انتظامیہ نے تبلیغی مرکز ٹنڈوالہ یار کے علاوہ 21 مسجدوں کو قرنطینہ سنیٹر میں تبدیل کردیا گیا ہے۔قرنطینہ سنیٹروں میں 262 لوگوں کو رکھا گیا ہے

جس میں 27 غیر ملکی شامل ہیں ٹنڈوالہ یار کے بیکرا شریف کی 4 مساجد میں 37 افراد چمبڑ کی 4 مساجد میں 41 افراد جبکہ مسن کی 2 مساجد میں 21 عمرساند کی 3 مساجد میں 50 افراد ۔نصرپور کے گاوں کمن نظامانی میں 8 افراد جبکہ داسوڑی کی ایک مسجد میں 3افراد شہر کے تبلیغی مرکز میں 32 افراد مشائخ ہوتی کی 2 مساجد میں 16 افراد کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے زرائع کے مطابق 27 غیر ملکی باشندوں کی اسکرینگ کی گئی ہے جو کلیئر قرار دی گئی ہے جبکہ 235 افراد کی تاحال اسکرینگ نہیں کی جا سکی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قرنطینہ سنٹروں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 27 غیر ملکی باشندوں میں چائنہ افغانستان سوڈان ازبکستان الجزائر سیمت دیگر ملکوں کے باشندے شامل ہے جبکہ تمام تر افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں جن میں آزاد کشمیر باجوڑ لاہور مہمند ایجنسی وزیرستان ودیگر علاقوں سے ہے انھوں نے مزید کہا کہ روز کی بنیاد پر میڈیکل کی ٹیمیں جاکر ان کا چیک آپ کرتی ہیں اور ان کی بھرپور طریقے سے نگرانی کی جارہی ہے ۔انھوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرلے تاکہ کورونا وائرس کو شکست دی جا سکے ضلعی انتظامیہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…