کراچی کے دو بڑے ہسپتالوں کے چار ڈاکٹر کرونا وائرس سے متاثر، ہسپتال انتظامیہ نے اہم اعلان کر دیا

28  مارچ‬‮  2020

کراچی(این این آئی) آغاخان اسپتال کراچی کے 3 ڈاکٹر جن میں ایک سرجن اور ایک ریڈیولوجسٹ بھی شامل ہیں کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں جبکہ لیاقت نیشنل اسپتال کے ایک ریڈیولوجسٹ میں بھی اس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔آغا خان اسپتال کراچی کے حکام نے بتایا ہے کہ اسپتال کے عملے کے 3 افراد جن میں ایک سرجن اور ایک ریڈیولوجسٹ شامل ہیں کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد اسپتال نے کورونا وائرس کے مریضوں کی اسکریننگ اور مزید مریض داخل کرنے کا عمل روک دیا ہے۔

آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کے ایک اہم عہدے دار کے مطابق ان کے سرجن اور ریڈیالوجسٹ کو کورونا وائرس ایسے مریضوں سے لگا جو کہ مشتبہ مریض نہیں تھے اور انہیں عام مریضوں کی طرح ٹریٹ کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 مختلف ڈیپارٹمنٹس میں عملے کے افراد متعدی بیماری کا شکار ہوئے۔انہوں نے کہاکہ عملے کے افراد کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد انتظامیہ نے سو سے ڈیڑھ سو لوگوں کو قرنطینہ میں ڈال دیا ہے جبکہ اس وقت اسپتال میں عملے کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔آغا خان اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق اسپتال میں اس وقت بیرونی مریضوں کی اسکریننگ اور انہیں داخل کرنے کا عمل معطل ہے، اس وقت اسپتال آنے والے ہر مریض کو کورونا کا مشتبہ مریض تصور کیا جارہا ہے۔انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹروں اور عملے کے افراد کو آپس میں بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور ہر مریض کا معائنہ کرتے وقت پرسنل پروٹیکٹیو ایکویپمنٹ کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔آغا خان اسپتال کی انتظامیہ نے بتایاکہ وہ آغا خان اسپتال کے کریم آباد میں واقع ذیلی اسپتال کو کورونا وائرس کے کنفرمڈ مریضوں کے علاج کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں جس کے لیے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔اسپتال انتظامیہ نے بتایاکہ آنے والے چند دنوں میں آغا خان اسپتال کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی سہولت کے لیے ہوم ٹیسٹنگ سروس شروع کرنے جا رہا ہے جس کے بعد مشتبہ مریض فون کر کے اپنے ٹیسٹ کے لیے آغا خان لیب کے عملے کو بلوا سکیں گے جو ان کا سیمپل حاصل کر کے لیب لے جائے گا اور ٹیسٹ کا رزلٹ آن لائن جاری کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب لیاقت نیشنل انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے ایک ڈاکٹر کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں اور وہ اپنے گھر پر آئسولیشن میں ہیں۔لیاقت نیشنل انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر تبلیغی اجتماع میں گئے ہوئے تھے اور واپس آنے کے بعد انہوں نے اسپتال کو جوائن کیا لیکن پہلے ہی دن گلے میں تکلیف اور دیگر علامات کی بنیاد پر جب ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ کورونا پوزیٹو نکلے۔لیاقت نیشنل اسپتال کے ترجمان نے بتایاکہ متاثرہ ڈاکٹر کے ساتھ ساتھ اسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے عملے کے 7 افراد کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…