پاکستان نے کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی کی مدد کرنے کا اعلان کردیا

27  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے اٹلی کی امداد کرنے کا اعلان کر دیا ۔ نجی ٹی وی چینل نے پاکستان میں اطالوی سفارتخانے کے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا پاکستان کرونا وائرس سے متاثرہ اٹلی کو 5لاکھ کلوروکوئین کی گولیاں فراہم کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اٹلی کو کرونا وائرس کے خلاف موثر ثابت ہونے والی دوا ءکلورو کوئین کی 5لاکھ گولیاں فراہم کرے گا۔اس سے متعلق

اطالوی حکام کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کی جانب سے اٹلی کی مدد بہت بڑا فیصلہ اور کلیدی قدم ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد یہ ہے کہ لوگ ایک جگہ پر اکٹھے نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں لوگوں کو کھانے پینے کی اشیا میں کمی نہ ہو،سامان کی نقل و حرکت کیلئے گڈز ٹرانسپورٹ کی مکمل اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اٹلی میں ایک دن میں 6 سے 700 افراد مررہے ہیں، پاکستان میں صرف 9افراد کورونا وائرس سے انتقال کرچکے ہیں، آج ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ 2 ہفتے بعد پاکستان میں کیا صورتحال ہوگی۔وزیر اعظم نے بتایاکہ چین نے جب لاک ڈاؤ ن کیا تو لوگوں کو گھر پر کھانا پہنچایا، پاکستان میں لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچانا مشکل ہے، ہمارے پاس ایسا انفرااسٹرکچر نہیں کہ لوگوں کو گھروں پر کھانا پہنچا سکیں۔وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان میں لوگ بہت خیرات دیتے ہیں، زلزلے اور سیلاب آنے پر لوگوں نے بڑھ چڑھ کرمدد کی تھی، ماضی میں بہت سے علاقوں میں سامان تھا اور کچھ میں بالکل بھی نہیں پہنچ سکا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا سے زیادہ گھبراکر غلط فیصلے کرنے سے خطرہ ہے، یہاں کسی چیز کی کمی نہیں ہے، عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں عام آدمی کا زیادہ خیال رکھنا ہے، روزانہ کما کر کھانے والا طبقہ انتہائی پریشانی میں ہے، اس وقت عوام کو تقسیم کرنے کی جو بھی کوشش کریگا، اس کو نقصان ہوگا، ملک میں بہت بڑا طبقہ مشکل میں ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…