’’کرونا کی جنگ میں پاکستان خود کو اکیلا نہ سمجھے ، شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہیں ‘‘کورونا وائر س کے ملک میں پھیلتے ہی چین پاکستان کی مدد کیلئے آ پہنچا ،دوستی کا حق ادا کر دیا ، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

25  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کی جنگ میں ہمسایہ ملک چین بھی پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مہلک وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی کارگو طیارہ این 95 ماسک اور دیگر حفاظتی سامان لے کر کراچی ائیرپورٹ پہنچ گیا۔نجی ٹی وی چینل جیو کے مطابق چینی بزنس مین و معروف آن لائن کمپنی علی بابا کی

جانب سے پاکستان کوکورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے سامان عطیہ کیا گیا ہے۔ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور چینی قونصل جنرل لی بیجان نے سامان وصول کیا، عطیہ کیے گئے سامان میں 5 لاکھ ماسک، 50 ہزار ٹیسٹ کِٹس اور دیگر سامان شامل ہے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ کٹس اور ماسک پورے ملک میں تقسیم ہوں گے جبکہ سندھ کو اس میں سے جو حصہ ملے گا وہ صوبے میں تقسیم کریں گے۔چینی سفارتخانے کے مطابق چینی کمپنیاں کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں علی بابا کے بانی کے جیک ما نے ایشیائی ممالک کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے امدادی سامان دینے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…