گستاخانہ مواد کی تشہیرکے ملزم کی ضمانت کا معاملہ سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا

25  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈی بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے ملزم شوکت علی کی ضمانت معاملے پر ایف آئی اے کو شکایت کنندہ کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔ بدھ کو سپریم کورٹ میں سوشل میڈیا پر فیک آئی ڈی بنا کر گستاخانہ مواد کی تشہیر کرنے والے ملزم شوکت علی کی ضمانت معاملے پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں

دو رکنی بینچ نے کی، جسٹس مشیر عالم نے وکیل سے استفسار کیا کہ فیس بک پر آپ کے موکل نے فیک آئی ڈی بنائی۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ میرے نام سے کسی اور نے آئی ڈی بنائی۔ جسٹس قاضی امین نے کہاکہ یاسر قاسمی نامی شخص کی شکایت پر پولیس میں تحقیقات شروع کردی۔ تفتیشی افسر ایف آئی اے نے کہاکہ ہائیکورٹ کے حکم پر تحقیقات شروع کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے کہاکہ شکایت کنندہ یاسر قاسمی جی نائن فور کا رہائشی ہے اور مسجد امام کا بیٹا ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ شکایت کرنے والے کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایف آئی اے حکام نے کہاکہ دونوں کا آپس میں کوئی تعلق نہیں فیس بک کے زریعے ایک دوسرے کے سامنا ہوا ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایاکہ ملزم شان رسالت ؐپر مخالف پوسٹس شیئر کرتا تھا۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ امام مسجد کاکام نماز پڑھانا ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ اپنے مذہب عقیدے کے ساتھ  ٹھیک رہیں دوسروں کے عقیدوں میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اسلام امن کا مذہب ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔عدالت نے ایف آئی اے کو شکایت کنندہ کے خلاف بھی تحقیقات کرنے کی ہدایت کردی۔ بعد ازاں  عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی‎

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…