وفاقی حکومت کے قرض میں 1.210 ٹریلین سے 32.997 ٹریلین کا اضافہ،حکومت دو دھاری تلوار سے پاکستانی معیشت کی شہ رگ کاٹ رہی ہے، شہباز شریف نے تشویشناک بات کر دی

11  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وفاقی حکومت کے قرض میں ہوشربا اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں مالی (فسکل) سال کے صرف 7 ماہ میں وفاقی حکومت کے قرض میں 1.210 ٹریلین سے 32.997 ٹریلین کا اضافہ معاشی قیامت ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کا معاشی تباہی کا ایجنڈا ملک وقوم کے لئے خوفناک پیغام ہے۔

انہوں نے کہاکہ طویل اور قلیل مدتی ڈومیسٹک قرض میں 10 فیصد اضافہ معاشی تباہی اور بربادی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہاکہ قلیل مدتی غیرملکی قرض 126.9 ارب سے 641.9 ارب پر پہنچنا غلط معاشی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت دو دھاری تلوار سے پاکستان کی معیشت کی شہہ رگ کاٹ رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سود کی انتہائی زیادہ شرح سے کاروباری پہیہ رْک چکا ہے تو دوسری جانب پاکستان پر ادائیگیوں کا بوجھ دن بدن بڑھ رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس صورتحال میں صرف اللہ تعالی سے رحم کی دعا ہی کی جاسکتی ہے،سٹاک مارکیٹ کا ایک دن میں 6 فیصد سے زیادہ گرنے کا مطلب نہ سمجھا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس، عالمی معاشی صورتحال اور پاکستان کے اندر سوئی حکومت ملک کے لئے معاشی تباہی کا سونامی لائے گی۔ انہوں نے کہاکہ معاشی جہاز آٹو پائلٹ پر ہچکولے کھارہا ہے، کسی بھی وقت گرگیا تو کچھ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہاکہ حالات کی سنگینی پر ہوش کے ناخن لینے کے بجائے حکومت آٹا، چینی، پٹرول، دوائی اور ڈالر پر پیسہ کمانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمرانوں کی معیشت دن بدن بہتر اور ملک وقوم کی معیشت ہر روز تباہ وبرباد ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت کے لئے بڑھتے خطرات پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…