احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کے دائرہ اختیار سے تجاوز پر فیصلہ سنا دیا

10  مارچ‬‮  2020

لاہور( این این آئی )احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو کے دائرہ اختیار سے تجاوز پر فیصلہ سنا دیاعدالت نے گارمنٹس فراڈ میں گرفتار ملزم محمد حسن ارشد کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چوہدری نے فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو تنبیہ کا نوٹس بھی جاری کردیا۔ عدالت نے اپنے نوٹ میںلکھا کہ فیصلہ سناتے وقت بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ

نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کیا، نیب نے خالصتاًایک سول معاملے کو کریمنل ایکٹ میں تبدیل کرنے کی کوشش کی،نیب اتھارٹی کو ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ سول معاملات کو اپنے دائرہ اختیار میں نہلائیں ،اگر نیب نے ایسا کوئی معاملہ دوبارہ پیش کیا تو یہ عدالت سختی سے پیش آئے گی۔عدالت کے حکم نامے کی کاپی چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کو بھجوائی جائے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم کی رہائی کی روبکار قانون کے مطابق جاری کی جائے، کریمنل کورٹ کے بجائے اس کو سول کورٹ میں حل کیا جاسکتا ہے، ،اس کیس سے عدالت کا قیمتی وقت ضائع کرنے کی کوشش کی گئی۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ریکارڈ کے مطابق یہ صاف اور شفاف ہے کہ یہ بزنس ٹرانزیکشن تھیں جو سول معاملات میں آتی ہیں، یہ نیب آرڈیننس کے مطابق کوئی کریمنل آفینس نہیں ہے، یہ ایک سول تنازعہ ہے جس میں معاہدے کیخلاف ورزی کی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنایا کہ ،ملزم نے فراڈ اور دھوکہ دہی سے مختلف افراد سے کاروبار کے نام پر رقم اکھٹی کی، ملزم کیخلاف 39 افراد نے شکایت درج کروائیں اور سکروٹنی کے دوران 4 افراد نکالے گیے،  ملزم نے35 افراد سے  10 کروڑ 41 لاکھ اور ڈالرز پر مشتمل 8 لاکھ 60 ہزار 700 کا فراڈ کیا گیا۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…