عمران خان کا وعدہ پورا کر دیا گیا ، وزیراعظم ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

9  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس کی یونیوسٹی میں تبدیلی کیلئے بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے یونیورسٹی برائے انجینئرنگ اینڈ ظہور پزیر ٹیکنالوجی بل 2020 ءقومی اسمبلی میں پیش کر دیا ہے ۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا وعدہ پورا ہو جائے گا ۔

قبل ازیںوفاقی وزارت تعلیم نے وزیر اعظم ہاؤس کو ریسرچ یونیورسٹی بنانے کا عمل مکمل کیا تھا جبکہ اس یونیورسٹی کا نام ’’اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی‘‘ تجویز کیا گیا تھا ۔منصوبہ بندی کے تحت ایوان وزیر اعظم کی 30 ایکڑ اراضی پر ریسرچ یونیورسٹی قائم کی جائےکی جائے گی جس میں مختلف مضامین میں تحقیق کے علاوہ حکومت سازی ، مختلف اداروں کو اعلیٰ معیار کی ریسرچ کے مطابق معاونت فراہم کی جا ئے گی۔وزیر اعظم ہاؤس سے پولو گراؤنڈ، گھوڑوں کے لیے بنائے گئے اصطبل اور ایک تفریحی پہاڑی کو ختم کر کے حاصل ہونے والی زمین کو دوسرے فیز میں 30 ایکڑ رقبہ پر یونیورسٹی کی طرز پر بنا یا جا ئے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے ابتدائی طور پر ایک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جا ئے گا۔یونیورسٹی کی نئی عمارت کی تعمیر کے لیے دوسرے فیز میں وزیر اعظم ہاؤس کا 30 ایکڑ رقبہ استعمال کے قابل بنایا جائے گا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں بنائی جانے والی ’’اسلام آباد نیشنل یونیورسٹی‘‘ کو داخلی و خارجی راستہ فورتھ ایونیو دربار بری امام سرکار کی طرف سے دیا جا ئے گا۔ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یونیورسٹی ملک کی اعلیٰ معیار کی ریسرچ یونیورسٹی ہو گی۔چئیرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں قائم کی جانے والی یو نیورسٹی کو پہلے فیز میں ریسرچ انسٹی ٹیوٹ بنایا جائے گا۔ جس کے بعد دوسرے فیز میں گریجوایٹ کی سطح پر تعلیم، جس میں ایم فل اور پی ایچ ڈیز ہوں، دی جائے گی ۔انڈرگریجوایٹ کی تعلیم نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ عمران خان نے اقتدار میں آںے کے بعد وزیر اعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…