ڈیڑھ سال بعد عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب صوبے کا خواب پھر آگیا،ن لیگ نے حیران کن دعویٰ کر دیا

6  مارچ‬‮  2020

لاہور (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال بعد عثمان بزدار کو جنوبی پنجاب صوبے کا خواب پھر آگیا ہے۔ بزدارصاحب پہلے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے بل منظور کروائیں۔حکومت بلز کی منظوری کے بعد نئے صوبے کے سیکرٹریٹ کے قیام کے متعلق سوچیں۔عثمان بزدار کا

جنوبی پنجاب صوبہ لودھران اور رحیم یار خان پر مشتمل ہے۔جنوبی پنجاب کا 35فیصد بجٹ لودھران اوررحیم یار خان کے قرب و جوارپر خرچ ہو رہا ہے۔پنجاب حکومت مسلسل ملتان ،بہاولپور،مظفر گڑھ،ڈی جی خان ،خانیوال اور وہاڑی جیسے شہر وں کو نظر انداز کررہی ہے۔جنوبی پنجاب کے نام پر مختص 35فیصد بجٹ چینی مافیا کے حلقوں پر لگایا جا رہا ہے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہاجہانگیرترین اور خسرو بختیار اینڈ کمپنی نے عثمان بزدار کوہائی جیک کرلیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کے جذبات سے کھیلنے والوں کو سیاہ و سفید کا مالک بنایا جا رہا ہے۔جنوبی پنجاب محاذ کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے ووٹرز کے ساتھ جھوٹ بولا۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کے نام پر سرائیکیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہے۔جنوبی پنجاب کے چند بادشاہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنی مٹھی میں بند کرلیا ہے۔مسلم لیگ (ن)نے جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے بل قومی اسمبلی میں جمع کرائے ہیں۔جنوبی پنجاب اور بہاولپور صوبوں کے بل منظور نہ کرنا حکومت کے بدنیتی ظاہر کرتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…