مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہترہوگی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا شاندار اعلان

4  مارچ‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں کے قریب تربیتی علاقے کا دورہ کیا اور وہاں جاری انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ کے مقابلے دیکھے۔ بدھ کو پاک فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان مقابلوں میں کراچی کور نے پہلی، ملتان کور نے دوسری اور راولپنڈی کورنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ترکی نے بین الاقوامی ٹیموں میں گولڈ میڈل حاصل کیا، سعودی عرب، سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کو سلور میڈلز دیے گئے۔ پاک فضائیہ کی ٹیم نے

کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ایسے مقابلوں اور بہترین تجربوں کے تبادلے سے لڑنے کی مہارت بہترہوگی،ایسے مقابلوں سے شریک ملکوں کی افواج کو جوڑنے میں مدد ملے گی۔آرمی چیف نے مقابلے کی کامیاب تکمیل پر شرکاء کو مبارکباد بھی دی۔انہوں نے کہا کہ تربیت اور ٹیم ورک ہر سپاہی کا درپیش چیلنجز میں طرہ امتیاز ہوتا ہے، ہرایک کو فوری جواب کیلئے جسمانی اور ذہنی طور پرفٹ رہنا ہے، مشکل میں ایثار اور حب الوطنی کا جذبہ طاقتور فورس بناتا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…