قطر دوحہ امن معاہدہ پر عمل خطہ میں امن کی ضمانت بنے گا ، پاکستان کا امن کیلئے کردار پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

3  مارچ‬‮  2020

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قطر دوحہ امن معاہدہ پر عمل خطہ میں امن کی ضمانت بنے گا ، پاکستان کا امن کیلئے کردار پوری دنیا میں تسلیم کیا جا رہا ہے ،سعودی نائب وزیر دفاع کے وفد کا دورہ پاکستان اور او آئی سی کے وفد کی کشمیر کی صورتحال پر دورہ سے مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی اہمیت کو واضح کرتا ہے،پاکستان اسلامی ممالک کے درمیان اختلافات کا خاتمہ مذاکرات سے چاہتا ہے ، عالمی برادری مسلم دنیا ہندوستان میں

اقلیتوں کے تحفظ کیلئے فوری کردار ادا کریں، ہندوستان میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہا جا سکتا، صدر مملکت کی طرف سے قومی مسائل پر علماء و مشائخ اور حکومتی ذمہ داران کی نشست درست سمت قدم ہے ، 6 مارچ کو ملک بھر میں خطبات جمعہ میں کرونا وائرس کی وبا سے آگاہی دی جائے گی ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے دیگر قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا نعمان حاشر ، مولانا قاسم قاسمی،علامہ زاہد کاظمی ، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری ، مولانا محمد خان لغاری، مولانا غلام اللہ خان،مولانا ابو بکر صابری ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا الیا س مسلم ، مولانا حفیظ الرحمن ، مولانا گلستان ، مولانا نائب خان ، مولانا شہزاد احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی امن کیلئے مسلسل کوششوں کا نتیجہ ہے ، افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ خطہ میں امن اور استحکام کا سبب بنے گا۔دوحہ معاہدہ کی مکمل حمایت و تائید کرتے ہیں، دوحہ امن معاہدہ کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے والے عالمی امن سے نہ کھیلیں ، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان کے امن کیلئے کردار ادا کیا ہے، اسرائیل اور ہندوستان کو مان لینا چاہیے کہ طاقت کی بنا پر قوموں کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا، پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے نظام خلافت راشدہ نافذ کرنا ہو گا ، عقیدہ ختم نبوت کا ہر

مسلمان محافظ ہے ، 10 مارچ کو لاہور میں نظام خلافت راشدہ کانفرنس ہو گی، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی، مدارس اور حکومت کے درمیان معاہدے کی مکمل تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان معاہدہ کیلئے پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ، پاکستانی عوام اور افواج نے افغانستان میں امن کیلئے بے انتہا قربانیاں دی ہیں، افغان طالبان اور امریکہ کے

درمیان معاہدہ کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ اور سلامتی کے اداروں کا کردار روز روشن کی طرح واضح ہے ، انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدہ اسرائیل اور ہندوستان کیلئے بھی پیغام ہے کہ طاقت کے زور پر قوموں کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا ، انہوں نے کہا کہ پاکستان کا موقف عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے ، سعودی نائب وزیر دفاع کا دورہ پاکستان اور پاکستان کی قیادت کی امن کیلئے کوششوں کی تحسین

پاک سعودی عرب تعلقات کو واضح کر رہے ہیں ، انہوں نے او آئی سی کے وفد کے دورہ کو کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کا کشمیر کی موجودہ صورتحال پر وفد کا ارسال کرنا پاکستان کے موقف کیلئے تقویت کا سبب بنے گا جس پر ہم او آئی سی کی قیادت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے نظام خلافت راشدہ کا نفاذ کرنا ہو گا ،

پاکستان کے مسائل کا حل نظام خلافت راشدہ میں ہے جس میں انصاف ، تعلیم ، صحت اور تحفظ ریاست ہر فرد کو مہیا کرتی ہے ۔ پاکستان علماء کونسل ملک بھر میں نظام خلافت راشدہ کانفرنسیں منعقد کر کے عوام الناس کو مدینہ منورہ کی ریاست کے ثمرات سے آگاہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نظام خلافت راشدہ کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے ہوں گے ، پاکستان علماء کونسل کے تحت 10 مارچ کو لاہور میں

نظام خلافت راشدہ کانفرنسیں منعقد ہوں گی ، 29 مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گی جس سے دنیا اسلام کے اہم نمائندے خطاب کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مدارس عربیہ کے نصاب میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی مدارس کے اندرونی معاملات میں حکومت مداخلت کر رہی ہے ، مدارس کے امتحانی بورڈز اور تنظیموں نے وزارت تعلیم سے جو معاہدہ کیا ہے وہ درست سمت قدم ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج فارم سے عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ کوئی ختم نہیں کر سکتا، حج پر وہی جائے گا جو عقیدہ ختم نبوت کا حلف نامہ پُر کرے گا، وزارت مذہبی امور نے معاملات کی اصلاح کی ہے ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قدری خود

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…