افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے، امریکہ نقصان کی تلافی کرے، امریکہ ذلت و رسوائی سے دوچار ہوا، سراج الحق کا امن معاہدے پر ردعمل

29  فروری‬‮  2020

لاہور (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے طالبان امریکہ کے درمیان ہونے والے معاہدہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم معاہدہ کی کامیابی کی خواہاں ہیں۔ امریکہ اپنے وعدے کے مطابق فوری طور پر افغانستان سے نکل جائے۔

انہوں نے کہاکہ دوسرا اہم ترین مرحلہ بین الافغان مذاکرات ہیں۔اب افغانستان کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چاہیے۔ہمیں امید ہے کہ معاہدے سے افغانستان میں امن قائم ہوگا۔ اب بین الافغان مذاکرات ہونے چاہئیں۔پاکستان کو افغانستان میں امن کے قیام کے لیے نتیجہ خیز کوششیں جاری رکھنی چاہئیں۔ امریکہ کے آنے سے پاکستان اور افغانستان کو جو نقصان پہنچا ہے امریکہ کو اس کی تلافی کرنی چاہیے۔نائب امیر جماعت اسلامی اور سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے افغان طالبان اور امریکہ کے درمیان امن معاہدے پراپنے ردعمل میں کہاہے کہ افغان عوام نے بے مثال استقامت سے امریکہ کو سرنڈر کرنے پر مجبور کیا ہے۔ برطانیہ، سوویت یونین کے بعد امریکہ بھی افغانستان میں ذلت و رسوائی سے دوچار ہواہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ طالبان قیادت اور افغان قیادت جہاد افغانستان کے بعد کے نتائج سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ایک طویل مدت سے بہتر حکمت عملی کے ساتھ ہمیشہ افغانستان میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کیاہے اور ہمیشہ بہادر افغان عوام کا ساتھ دیاہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…