ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کا ایک یہی واحد راستہ! شیخ رشید کے استعفے اور سعد رفیق کو کنٹریکٹ پر وزیر ریلوے تعینات کرنے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا گیا

29  فروری‬‮  2020

لاہور(این این آئی) شیخ رشید کے استعفے اور خواجہ سعد رفیق کو کنٹریکٹ پر وزیر ریلوے تعینات کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سکھر میں روہڑی کے قریب ٹرین حادثے میں 25افراد کی ہلاکت پر گہرے

افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ٹرین اور بس میں حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا،جس کی وجہ سے حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ٹرین حادثات میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے۔وفاقی وزیر ریلوے کی محکمے پر توجہ کم اور سیاسی مخالفین پر زیادہ ہوتی ہے۔شیخ رشید نے ریلوے جیسے منافع بخش ادارے کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔شیخ رشید کی موجودگی میں ٹرین حادثات میں 150کے قریب لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔شیخ رشید ریلوے جیسے بڑے ادارے کو چلانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سے فی الفوراستعفی لیا جائے اورسابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کو کنٹریکٹ ریلوے کا وزیر تعینات کیا جائے۔ریلوے کی ڈوبتی کشتی کو بچانے کا ایک یہی واحد راستہ ہے۔‎

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…