نااہلی سے متعلق کیس ، فیصل واوڈا کے وکیل نے بڑی رعایت مانگ لی

27  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) نااہلی سے متعلق کیس میں فیصل واوڈا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واڈا کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پانچ رکنی نے کی ۔

دور ان سماعت الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف مقدمات کو یکجا کردیا،درخواست گزاروں کی جانب سے فیصل واڈا کے خلاف حتمی شواہد اور ریکارڈ جمع نہ کرائے جاسکے، فیصل واڈا کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی۔ درخواست گزار نے کہاکہ امریکی سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے جواب نہیں آیا۔ چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ یہ کیس اب بھی ابتدائی سماعت کے مرحلہ میں ہے،آپ ہمیں کچھ مواد دیں تو آگے کیس چلائیں۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گذاروں کو ہدایت کی کہ صرف درخواست پر کیس کیسے چلائیں؟ شواہد دیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ فیصل واڈا کے خلاف جب تک متعلقہ ریکارڈ نہ ملا تو کیس نہیں چل سکتا،درخواست گزار پہلے ہمیں مطمئن کریں پھر کیس چلے گا۔الیکشن کمیشن نے فیصل واڈا کے خلاف کیس کی سماعت 10 مارچ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…