(ن)لیگ کے دور میں شرح نمو رریکارڈ سطح پر تھی ، مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا گیا تھا ‘یہ دور اب کیسے واپس آسکتا ہے ؟اسحاق ڈار کےعمران خان کو مفید مشورے

27  فروری‬‮  2020

لاہور( این این آئی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ پالیسی ریٹ کے ساتھ انڈسٹری کا چلنا نا ممکن ہے ،ہمارے دور میں شرح نمو ریکارڈ سطح پر تھی جبکہ مہنگائی کے جن کو بھی بوتل میں بند کر دیا گیا تھا لیکن آج سب کچھ اس کے برعکس ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن میں اپنی رہائشگاہ پر آل پاکستان انجمن تاجران کے سیکرٹری جنرل نعیم میر سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں شرح منافع 6 فیصد اور ایکسپورٹ ری فنانس 3 فیصد کی شرح پر تھی،،پانچ سالوں میں ریونیو کولیکشن دو گنا ہو گئی تھی ، تاجر برادری کا ہماری حکومت پر اعتماد تھا ۔اگر آج بھی ہمارے معاشی ماڈل کو اپنا لیا جائے تو معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان 2030 میں جی 20 ویں میں شامل ہونے جارہا تھا لیکن آج ہم 50 ویں نمبر پر آگئے ہیں ،کمٹمنٹ، نیک نیتی اور کوشش سے پاکستان دوبارہ اپنی پٹڑی پر چڑھ سکتا ہے ۔ نعیم میر نے اسحاق ڈار کی ملک کیلئے خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈارجس طرح بزنس کمیونٹی کو اپنے ساتھ لیکر چلتے تھے اس کی مثال نہیں ملتی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…