’’ شہباز شریف کی پاور شیئرنگ فارمولا۔۔بلاول بھٹو کے بیانات‘‘ پیپلز پارٹی کیا گیم کھیل رہی ہے؟ ن لیگ بلاول کے بیانات کے ردعمل کیوں نہیں دے گی ؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

25  فروری‬‮  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو ایسے بیانات دے کر خود کو گیم میں شامل رکھنا چاہتے ہیں،بلاول بھٹو نے پنجاب میں جلسوں کا بھی اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مظہر عباس کانجی ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ شہباز شریف کی پاور شیئرنگ فارمولے پر بات چل رہی ہے ، اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو ایسے بیانات دے کر خود کو گیم میں شامل رکھنا چاہتے ہیں،

بلاول بھٹو نے پنجاب میں جلسوں کا بھی اعلان کیا ہے اس لئے پی ٹی آئی اور ن لیگ دونوں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، ن لیگ بلاول بھٹو کے بیان پر ردعمل نہیں دے گی کیونکہ اسے پنجاب میں چیلنج پیپلز پارٹی سے نہیں پی ٹی آئی سے ہے۔ایک اورسوال کے جواب میں مظہر عباس کا کہنا تھا کہ نئے اٹارنی جنرل بھی زیادہ عرصے چلتے نظر نہیں آرہے ہیں، بیرسٹر خالد جاوید خا ن نے اٹارنی جنرل آفس میں تقرریوں کے حوالے سے بھی سوال اٹھادیا ہے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیس حکومت کیلئے شرمندگی کا باعث بنتا نظر آرہا ہے،حکومت پر اس کیس کے حوالے سے کوئی دباؤ نہیں تو بہترہوگا کہ اسے واپس لے لے، جسٹس قاضی فائز کیس میں بیرسٹر خالد جاوید کا موقف یقیناً حکومت کے علم میں ہوگا اس کے بعد ان کا بطور اٹارنی جنرل تقرر کرنا سمجھ نہیں آتا ہے۔پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری ن لیگ پر تنقید کر کے سیاست کررہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ پیپلز پارٹی کو نیا کام ملا ہے، بلاول بھٹو آج جو باتیں کررہے ہیں وہ ڈیڑھ سال پہلے کہاں کھڑے تھے، جب بلوچستان حکومت گری اور سینیٹ کے الیکشن ہوئے اس وقت لگتا تھا کہ عمران خان اور آصف زرداری بھائی بھائی ہیں، پاکستان میں جب بھی سیاسی عدم استحکام ہوا بیرونی طاقتوں کیلئے مداخلت کی گنجائش پیدا ہوئی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…